لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانیوں نے اپنے ٹیلنٹ محنت سے مختلف شعبوں کی طرع بزنس میں بھی اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر رھے ہیں ایسے ھی ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان کے ایک گاؤں میں پیدا ھونے والہ محمد اسد شمیم آج اپنی محنت سے فرنیچر کے کاروبار میں ایک بہت بڑا نام ھے وہ اجمان شارجہ دبئ کے پرنس کے بزنس ایڈوائزر بھی ہیں انہیں اس سال2024 میں برطانیہ کے مسلم بزنس ائیر کے ایوارڈ سے بھی نواز گیا ھے -وہ ٹاپ ٹین کاروباری شخصیتوں میں ایک ہیں – اتنے بڑے بزنس مین کے باوجود انتہائ سادہ زندگی گزارنے والے محمد اسد شمیم پاکستان اور برطانیہ میں فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے آج اپنے دفتر میں برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ میں ساڑھے چار سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ برطانیہ آیا اور آج میں جس مقام پر ھوں اس میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعاؤں سے ھوں-
