پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائٹ مانچسٹرمیں مینا بازار کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


مورخہ 20 جولائی 2024 بروز ہفتہ ( صابرہ ناہید مانچسٹر ) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن( اپواء مانچسٹر ) کی طرف سے چیرپرسن اپواء بیگم نازیہ طارق اور اور جنرل سیکریٹری بیگم صابرہ ناہید کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائٹ مانچسٹرمیں مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مانچسٹر اورگردونواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر ، جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد اور وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی اور تمام ایگزیکٹو ممبران نے قونصل جنرل کا استقبال کیا اور انھیں پھول پیش کیے اور تمام سٹالوں کا معائنہ کروایا ۔کمیونٹی ویلفئر آتاشی مصباح نورین( جو کہ اپواء اعزازی ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں ) کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ قونصل جنرل نے اپنی تقریر میں اپواء مانچسٹر کہ کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کہ اسی طرح تندھی خواتین کی بہتری کے لئے کام کرتی رہے گی۔اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کا تعاون اپواء کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کامیاب مینا بازار کروانے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اس موقع پر جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد اور جوائنٹ سیکرٹری بیگم در شہوار دادا جو کہ اب ہمارے ساتھ نہیں رہیں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق نے کہا کہ ان کی زیر نگرانی کوڈ کے بعد پہلا پروگرام ہے ۔ جس کو کامیاب بنانے میں اپواء پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور الحمدللہ ہمارا آج کا پروگرام بہت کامیاب رہا۔ جس کے لئے تمام ٹیم مبارکباد کی حق دار ہے انھوں نے مزید کہا کہ اپواء مانچسٹر پاکستان کی خواتین اور بچوں کی بہتری اور بھلائی کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اور اس طرح کے پروگرام کروا کر مستحق لوگوں کی خدمت کرتی ہے ۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد نے کہا کہ آج مجھے یہ پروگرام کرتے ہوئے بیگم نصرت احمد کی کمی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ بہت ہی جانفیشانی سے اپواء کے پروگرام کرواتی تھیں اور بیگم در شہوار نے بھی ہمیشہ بہت محنت سے فیشن شو وغیرہ کروائے۔ انھوں نے کہا کہ اس مینا بازار کی آمدنی سے جو رقم جمع ہو گی وہ کراچی اپواء ہیڈ کوارٹر کو بھیجی جائی جائے گی جو کہ یوسف گوٹھ کے سکول کے کام آئے گی۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہيد نے پاکستانی کمیونٹی سنٹرکے چئیرمین ھارون کٹھیانہ ، مینجر صائمہ اور مہوش کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہمیں کمیونٹی سنٹر میں اہم سہولیات فراہم کیں۔ وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی نے اس موقع پر کہا کہ مینا بازار کروانے کا بنیادی مقصد مستحق لوگوں کی امداد کے لئے رقم جمع کرنا ہے ۔ تا کہ ان کی مدد کی جا سکے۔ انھوں نے قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزير کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ اپواء کے ممبران نے اپنی مدد آپ کے تحت سموسے؛ چاٹ ، بریانی ، سافٹ ڈرنک اور نئے اور پرانے کپڑوں ؛ جوتوں اور کھلونوں کے سٹال لگائے ۔ جن پر ایگزیکٹو ممبران بیگم شاہدہ اختر ، بیگم فردوس راجہ ، بیگم بشری احمد،، بیگم ماہم آفتاب، بیگم رضیہ بالم اور روبینہ واحد نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھائی۔ اپواء کی ممبر کومل خان نے رائفل ٹکٹ بیچنے میں اپنی کارکردگی نبھائی ۔ عروج وزیر ، نایاب وزیر ، بشری وزیر ، ھانیہ طارق وزير ، اپواء ممبرز شبنم مرزا ، شبانہ اقبال ، تنزیلہ ضیاء اور لبنی ظفر نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ برینج بڈبڈیز کی روح رواں سیما شیخ نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی ۔ مشعل عقیل نے اپواء کے کام کو سراہا۔
مینا بازار میں مختلف اقسام کے سٹال لگائے گئے تھے۔ جس میں کپڑوں ، جیولری ، کھلونوں مہندی ، فیشن پینٹنگ ، بانسی کاسل اور دیگر سٹال لگائے گئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری رضیہ بالم یں اپنی ذاتی مصروفیات کی بنانا پر شرکت نہ کر پائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں