انعام الحق لاھوری نے اپنے شیش ریسٹورنٹ کی راچڈیل اور اولڈھم کے بعد تیسری برانچ چیتھم ہل مانچسٹر کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری

برطانیہ کے شہر راچڈیل کی مشہور کاروباری شخصیت اور شیش ریسٹورنٹس گروپ کے چیئرمین انعام الحق لاھوری نے اپنے شیش ریسٹورنٹ کی راچڈیل اور اولڈھم کے بعد تیسری برانچ چیتھم ہل مانچسٹر کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر فیاض ریاست کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں انڈس پرنٹ راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو چودھری نواز -کاروباری شخصیت سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری محمد اسلم – کمیونٹی راہنما چودھری عبدالقدیر -ڈپلش کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے مینجر سہیل احمد -ایس ایم کیش اینڈ کیری راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو شاھد مالک – ڈائریکٹر رضا محمد – لمبردار چودھری محمود -شامل تھے -اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ ھم لاھور سے تعلق رکھنے والا نوجوان انعام الحق کو ان کے ریسٹورنٹ کی چیتھم ہل مانچسٹر میں تیسری برانچ کھولنے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں -ہمیں امید ھے کہ شیش ریسٹورنٹ چیتھم ہل راچڈیل اولڈھم کے بعد مانچسٹر کی کمیونٹی کو بھی اپنے اچھے کھانوں سے اپنی الگ شناخت بنائے گا -راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد نے انعام الحق کو اپنے ریسٹورنٹس کی چیتھم ہل میں تیسری برانچ کھولنے پر دلی مبارکباد دی -مانچسٹر کے سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن نے انعام الحق کو ان کے حلقے میں نئے ریسٹورنٹ کھولنے پر ویلکم اور دلی مبارکباد دی اور کہاکہ مانچسٹر سٹی کونسل ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی -ڈپلش کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے مینجر سہیل احمد اور ایس ایم کیش اینڈ کیری راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو شاھد مالک اور انڈنس پرنٹ راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو چودھری نواز نے کہا کہ شیش ریسٹورنٹ کی مانچسٹر میں تیسری برانچ کھلنے سے مانچسٹر اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے لوگوں کو اچھا اور مختلف قسم کے کھانے دستیاب ھونگے -سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم اور کاروباری شخصیت چودھری عبدالقدیر نے کہا کہ انعام الحق جیسے نوجوان کے نئے بزنس کھولنے پر حوصلہ افزائ کرنی چاہئے -ان جسے نوجوان اپنی محنت سے دیار غیر میں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں -شیش ریسٹورنٹس گروپ کے چیف ایگزیگٹیو انعام الحق نے سب سے پہلے انکے ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپننگ پر شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا -ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم اس پہلے بھی راچڈیل اور اولڈھم میں شیش ریسٹورنٹس اچھا کھانا اور اچھا فیملی ماحول فراہم کرتے ہیں -اور مانچسٹر میں بھی ایسی سہولتیں فراہم کریں گے -انعام الحق نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ میرے کامیاب بزنس میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں