سینئر لیڈر ورکر پارٹی امتیاز احمد نے ریبن کاٹ کر اپنے سابق امیدوارز برطانوی پارلیمنٹ اور ممبران کے ساتھ نارتھ ویسٹ سینٹرل آفس کا افتتاح کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
راچڈیل میں ورکرز پارٹی کے روح رواں سابق ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے -سینئر لیڈر ورکر پارٹی امتیاز احمد نے ریبن کاٹ کر اپنے سابق امیدوارز برطانوی پارلیمنٹ اور ممبران کے ساتھ نارتھ ویسٹ سینٹرل آفس کا افتتاح کیا -اس موقع پر کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی بعد میں کاروباری شخصیت اور سینئر راہنما ورکرز پارٹی امتیاز احمد اور انکی ٹیم نے نے کیسل میر کمیونٹی سینٹر میں استقبالیہ دیا جس میں پارٹی کی جانب سے سابق امیدوران ممبر پارلیمنٹ جن میں ارومہ حسن -شہناز صدیق -جیک خان -ہیری بوٹا اور دوسروں کے علاوہ ڈیو بوشر -راجہ صغیر -کونسلر فاروق احمد -اور گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی نے شرکت کی -اس موقع پر برطانیہ کے سینئر راہنما اور ورکرز پارٹی کے لیڈر جارج گیلوے کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کی موجودہ حکومت اور وزیر اعظم کئیر سٹیمر برطانیہ کی جمہوری تاریخ میں سب سے کم مقبول ترین ہے -انکا مزید کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کے سابق راہنما و سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر کی حکومت میں جب میں بھی لیبر پارٹی کا حصہ اور رکن برطانوی پارلیمنٹ تھا اس وقت لیبر پارٹی بلندیوں کو چھو رہی تھی -اب لیبر پارٹی کی موجودہ حکومت لوکل کونسل کے ضمنی الیکشن اور تازہ ترین سروے میں تیزی سے اپنی مقبولیت کھو رھی ھے -برطانیہ میں اپنی جماعت کی کارکردگی کے بارے انہوں نے کہا کہ ھم نے برطانیہ بھر سے بڑی تعداد میں ووٹ لئے ہماری جماعت دن بدن مضبوط ھو رھی ھے -ورکرز پارٹی کے سینئر راہنما امتیاز احمد -ارومہ حسن -شہناز صدیق -ہیری بو ٹا -مسز پوٹری گیلوے کا کہنا تھا کہ آج ھمارے سینٹرل دفتر کے افتتاح کے موقع پر کمیونٹی کی بھاری شرکت نے ثابت کر دیا ھے کہ ورکرز پارٹی دن بدن مقبول ھو رھی ھے -لیبر پارٹی کی دن بدن غیر مقبول ھو رھی ھے -لگتا ھے کہ جلد جنرل الیکشن ھو نگے جس میں ورکرز پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور لوکل کونسل کے الیکش میں بھی پہلے سے بہتر نتائج دے گی -راجہ صغیر -ڈیو بوشر کونسلر فاروق احمد نےکہا کہ لیبر پارٹی کا مقابلہ ورکرز پارٹی ھی کر سکتی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں