پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد انور او روچڈیل برانچ کے صدر کاشف علی نے castlemere کمیونٹی سینٹر میں رہا عمران خان احتجاجی جلسے کا انعقاد

Spread the love


لندن عارف چودھری
پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد انور او روچڈیل برانچ کے صدر کاشف علی نے castlemere کمیونٹی سینٹر میں رہا عمران خان احتجاجی جلسے کا انعقاد۔پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت ۔سابق وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی،رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ ،عمران رانا، پاکستان تحریک انصاف سماجی رابطوں کے سرگرم رکن اظہر مشوانی -اسلم بھٹہ ،برطانیہ کے مرکزی رہنما آصف رشید بٹ چوہدری رضوان نصیر -اخلاق وڑائچ -چودھری بابر حسین -چودھری بلال گجر -چودھری عنائت حسین -وسیم ملک -اعجاز رامے -چودھری شعیب -انور -شکیل احمد -ملک کوکب -سابق کونسلر اولڈھم جاوید اقبال -راجہ مروت – ورلڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے زاھد اقبال -جاوید اختر -چودھری نصر اقبال -سید خالد عباس و دیگر کی شرکت۔سابق وزیر داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس پر شب خون مارنے کے ساتھ عدلیہ کو قبضے میں کرنے کے لیے قانون سازی کی گئ ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی گئ اتنی فسطائیت پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے سے دوسرے لوگوں کا حق مارا گیا اگر کوئ ایسی قانون سازی کرنی تھی تو تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا مشاورت سنت ہے ہمارے دور اقتدار میں نظام درست سمت کی طرف جا رہا تھا بدقسمتی سے سازش کے تحت حکومت گراکر پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا ۔رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ نے عمران خان کا ایک ہی موقف ہے کہ فوج کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے باقی جو سیاسی جماعتوں کے اندر اختلافات ہیں ہم خود انکو حل کر لیں گے۔ پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ ھم عمران خان کے سپاہی ہیں جب تک عمران خان کو رہا نہیں کرایا جاتا ھم احتجاج کرتے رہیں گے -پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما رانا عمران نے کہا کہ عمران خان رہائ کی تحریک کو متحرک کرنے کے لیے برطانیہ بھر میں تقریبات کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ میزبان چویدری شاہد انور اور کاشف علی نے بھی عمران خان کی رہائی کے لیے برطانیہ بھر میں تحریک کو مذید تیز کرنے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔سید خالد عباس نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ھو نگے – سابق بیورو کریٹ چودھری نصر اقبال کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ھمیشہ پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ھے -میرے بھائ چودھری طاہر اقبال ایم پی اے اور ایم این اے رہ چکے ہیں اس دفع بھی انکی جیت کو ہار میں بدل دیا گیا اور آجکل انکو ناجائز گرفتار کرکے میانوالی جیل میں رکھا ھوا ھے اور انکی ملاقات پر بھی پابندی ھے انشااللہ بہت جلد عمران خان اور میرا بھائ اور دوسری قیادت جیلوں سے باھر ھونگے –

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے جماعت کے مرکزی قائدین کی برطانیہ آمد کے بعد عمران خان کی رہائی بارے تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں