وزیرآباد:(نامہ نگار) ملائشیا سے پاکستان آنے والے اوورسیز کولاالمپور ایئر پورٹ پر پھنس گئے 5 روز سے ایئر لائن کے منتظر مسافروں کے پاس جمع پونجی ختم ہونے لگی مسافروں کا ایئر لائن کے خلاف احتجاج حکومت پاکستان سے صورتحال کو حل کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
5 سو کے قریب پاکستانی مسافر ملائشیا کے کولاالمپور ائر پورٹ پر 5 روز سے پھنسے ہوئے ہیں مسافروں نے ملائشیا کی نجی ائر لائن باتک ائیر ویز کے ٹکٹ ملائشیا کے دارالحکومت کولاالمپور سے پاکستان کے لیے بکنگ کروائی تھی وزیرآباد کے حماد حیدر جو اس فلائٹ کے مسافر ہیں انہوں نے بتایا کہ نہ ہی ائر پورٹ سے باہر جانے دے رہے ہیں اور نہ پاکستان کے لیے جہاز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ ائر پورٹ پر بے انتہا مہنگائی سے مسافر سخت پریشان ہیں جمع پونجی ختم ہونے کو ہے ایئر پورٹ پر محصور مسافر کم و بیش 500 افراد ہیں جو کہ دو فلائیٹ کے مسافر بن جاتے ہیں جبکہ باتک ایئر کا جہاز پاکستان سے ملائشیا جائے گا اور واپس اڑان بھرے گا لیکن پانچ روز سے منتظر مسافروں کو جہاز فراہم نہ ہو سکا ہے مسافروں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے ہماری مدد کی جائے اور سفارتی سطح پر ملائشیا کو جہاز فراہم کرنے کا کہا جائے یا پاکستان سے جہاز بھجوایا جائے تاکہ ہم اس اذیت ناک صورتحال سے نکل سکیں اور پاکستان پہنچ سکیں مسافروں نے کوالمپور ائرپورٹ پر احتجاج کیا ہے اور باتک ایئر کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے ۔
روچڈیل ٹاؤن ہال کے باہر جنگ عظیم اول و دوئم میں برطانیہ کے دفاع کی خاطر جان کی قربانی دینے والے سپاہیوں ،خواتین و بچوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد
پارلیمنٹ نے اربوں کے کرپشن کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے۔جسٹس محسن اختر
سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور، پاکستان، 9 اور 10 نومبر 2024 کو اسلام آباد، پاکستان میں “چوتھی یورو پاک انٹرنیشنل کانفرنس آن سپورٹس سائنسز اینڈ ایجوکیشن (EPICSSPE)” کا انعقاد
وزیرآباد نامعلوم افراد کی فائرنگ دبئی پلٹ نوجوان زخمی
علی پورچٹھہ کے علاقہ بھوماں باٹھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد