وزیرآباد(نامہ نگار)”نیو خانکی بیراج کی لانگ لائف مینٹیننس کریکس فری اور بہترین ورکنگ اور خطرات سے 100 فیصد محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے اپنی تعیناتی کے دوران انٹرنیشنل بیراج سپیشلسٹ”جوتن”کمپنی کی مینٹیننس سروسز خدمات بڑا اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار خانکی ڈویژن چوہدری عدیل انجم نے جوتن کمپنی کے وفد کے ہمراہ دریائے چناب کے نیو خانکی بیراج کے مینٹیننس وزٹ کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق فن تعمیر کے عظیم شاہکار دریائے چناب پر قائم ایشیا کے جدید ترین سکاڈا ٹیکنالوجی بیس نیو خانکی بیراج کو 11 جولائی 2018 کو محکمہ ایریگیشن کو زرعی ضروریات اور پانی کی تقسیم کی مینجمینٹ کے لیے سپرد کیا گیا ضلع وزیرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا میگا پراجیکٹ جو 24 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر کیا گیا دریائے چناب پر ایشیا کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس خود کار سکاڈا سسٹم پر مبنی نیو خانکی بیراج 11جولائی2018 کو مکمل طور پر محکمہ ایریگیشن کے سپرد کیا گیا تھا بیراج کی سالانہ مینٹیننس ہر سال جنوری میں شیڈول ہوتا ہے مگر لانگ لائف مینٹیننس کے لیے حکومتی تعاون سے انٹرنیشنل بیراج سپیشلسٹ کمپنی جوتن کی سروسز حاصل کی گئی ہیں 2013کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے 87 اور حکومت پنجاب کی طرف 13فیصد ڈویلپمنٹ فنڈز کی فراہمی اور شراکت سے ڈیسکون کمپنی کے کنٹریکٹ سے شروع کیا گیا جبکہ اکتوبر 2016 میں نہر لوئر چناب کو جدید آبپاشی سسٹم کے تحت چالو کر دیا گیا جو صوبہ پنجاب کے 8 اضلاع گوجرانولہ حافظ آباد چنیوٹ فیصل آباد جھنگ شیخو پورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرگودھا کے 82 لاکھ زرعی ایکڑ کو سیراب کرتی ہے 11 جولائی 2018 کو نیو خانکی بیراج کے تمام 38 حصے جس میں 64الیکٹرانک ہیڈرالک سسٹم درے انٹرنیشنل لیول پبلک پارک انٹرنیشنل لیول ہسپتال گرلز ہائی سکول 26کلومیٹر کارپٹ سڑکیں گرین بیلٹ 40 ہزار درختوں پر مبنی شجر کاری سکاڈا کنٹرول روم سیٹلائیٹ پیشگی اطلاع فلڈ سسٹم پولیس کنٹرول سسٹم ایری گیشن ملازمین کے لئے 103فل فرنیشڈ رہائشیں لگثرری ریسٹ ہاؤس انیکی ایکسین ایس ڈی او کے لیے نیو دفاتر 2ہزار نمازیوں کے لیے جامع مسجد کے ساتھ ساتھ 3اضلاع گجرات منڈی بہاوالدین گوجرانولہ کے لاکھوں رہائشوں کے فاصلوں کو انتہائی کم کر دیا گیا ہے جبکہ گجرات ڈویژن میں شامل ضلع حافظ آباد اور ضلع وزیرآباد کو اسی بیراج کے ذریعے سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے بیراج سپیشلسٹ مینٹیننس وفد میں ایگزیکٹو انجینئر خانکی ڈویژن چوہدری عدیل انجم بیراج انچارج نیو خانکی چوہدری سبط الحسن چیمہ رانا خورشید احمد خاں کنٹری بزنس مینجر ملٹی لائن کوٹنگ جوتن شیخ امتیاز علی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جوتن پینٹ فاروق یوسف شامل تھے –
روچڈیل ٹاؤن ہال کے باہر جنگ عظیم اول و دوئم میں برطانیہ کے دفاع کی خاطر جان کی قربانی دینے والے سپاہیوں ،خواتین و بچوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد
پارلیمنٹ نے اربوں کے کرپشن کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے۔جسٹس محسن اختر
سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور، پاکستان، 9 اور 10 نومبر 2024 کو اسلام آباد، پاکستان میں “چوتھی یورو پاک انٹرنیشنل کانفرنس آن سپورٹس سائنسز اینڈ ایجوکیشن (EPICSSPE)” کا انعقاد
وزیرآباد نامعلوم افراد کی فائرنگ دبئی پلٹ نوجوان زخمی
علی پورچٹھہ کے علاقہ بھوماں باٹھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد