دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔سابق آئی جی کرنل(ر) تاج سلطان خان
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ کرنل (ر) تاج سلطان خان نے کہا کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی ہو تب تک ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے اہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ سابق آئی جی کرنل(ر) تاج سلطان خان نے اردو گلوبل میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین