اس موقع پر سنیچنگ اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)اردو گلوبل میڈیا کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے، ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون سرکل اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ دو الگ الگ کاروائیوں کے دوران راہزنی میں ملوث منظم گینگ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ اقدام قتل میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران سنیچنگ میں ملوث راہزن کی نشاندہی پر چار عدد قیمتی موبائل فونز، ہزاروں روپے نقد رقم اور مختلف وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق حسن دانش اور محمد سلمان نے تھانہ ٹاون پولیس کو سنیچنگ کی الگ الگ رپورٹس کی تھی، جس پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔سنیچنگ کی وارداتوں کا سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایات پر ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹاون اختر حسین ، ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔خصوصی ٹیم نے تفتیش شروع کرکے مشکوک اور مشتبہ افراد سمیت جیل رہا شدہ عادی جرائم پیشہ افراد کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عادل ولد سید الرحمان سکنہ تہکال بالا سے ہوئی، کاروائی کے دوران ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے چار عدد قیمتی موبائل فونز، ہزاروں روپے نقد رقم اور مختلف وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔اسی طرح دوسری کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ ٹاون رضوان برکی نے اولڈ باڑہ روڈ پر منہ زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم داود کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،