پاکستان کے مشہور ٹی وی پروگرام خبر ہار کے آفتاب اقبال اور انکی ٹیم برطانیہ میں پہلا شو آج مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں کر رھی ھے یہ شو کے ٹکٹس پہلے ھی بک ھو چکے ہیں -اسی سلسلے میں آج ارگنائزر نے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس کی نظامت مشہور ٹی وی اینکر ثمینہ خان نے کی
مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان کے مشہور پروگرام خبر ہار کی ٹیم آفتاب اقبال کی سربراھی میں آج کل برطانیہ کے دورہ پر ھے اور وہ برطانیہ میں اپنا پہلا شو یس مانچسٹر (YES MANCHESTER ) مانچسٹر کے مائ نواب ریسٹورنٹ میں ریکارڈ کر رھے ہیں یہ پہلا پاکستانی شو ھے -جو سارا Sold Out ھو چکا ھے یہ اسکی مقبولیت کا منہ بولا ثبوت ھے -آج ایک دن پہلے مائ نواب میں ارگنائزر اور انکی ٹیم نے خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں خبر ہار کی پوری ٹیم موجود تھی اور پروگرام کے سپونسرز مائ نواب کے عثمان ملک -ابرار کیانی -شعیب تاج -اور سمائل ایڈ چئیرئٹی کے ابوبکر سرور اور کونسلر شہباز سرور -پروگرام انتظامیہ کے محبوب صاحب -عاطف ریاض -پاپا محبوب اور برطانیہ کی مشہور ٹی وی اینکر ثمینہ خان کے علاوہ ممتاز کاروباری شخصیات چودھری نصیر -ڈاکٹر باسط -اور دوسرے شامل تھے پروگرام کی نظامت مشہور ٹی وی اینکر ثمینہ خان نے احسن طریقے سے ادا کئے- اس موقع پر آفتاب اقبال نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ھوئے کہا کہ میں خود اوورسیز پاکستانی ھوں میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے ھمیشہ ھمیں ویلکم کیا اور ھمارے پہلے شو کے ٹکٹ ایڈوانس میں بک گئے انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر دیا ھے اور وہ اب کندن بن گیا ھے اگر اسے مزید موقع ملا تو وہ پاکستان کے لئے بہت کچھ کرے گا -وہ بہت بہادر آدمی ھے -انہوں نے اپنے پروگرام کے میزبان اور سپونسروں کا شکریہ ادا کیا – اس موقع پر ثمینہ خان -مائ نواب کے عثمان ملک -ابرار کیانی -شعیب تاج -سمائل ایڈ کے ابوبکر سرور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے آفتاب اقبال اور انکی ٹیم کو مانچسٹر میں خوش آمدید کہا –