برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت اور سابق لارڈ مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کی بیٹی کونسلر عائضا رشید کی شادی خانہ آبادی

Spread the love

برطانیہ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت اور سابق لارڈ مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کی بیٹی کونسلر عائضا رشید کی شادی خانہ آبادی لاھور کی کاروبار ی شخصیت محمد اخضر کے صاحبزادے عبدالمعیز اخضر سے مانچسٹر میں انجام پائی


عارف چودھری
پاکستان کے سابق بیوروکریٹ عبدالرشید بھٹی کی پوتی اور برطانیہ کی کاروباری -سیاسی سماجی شخصیت اور سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کی صاحبزادی اور عمار رشید اور علی رشید کی بہن کونسلر عائضا AIZA رشید کی شادی خانہ آبادی لاھور کی کاروباری شخصیت محمد اخضر فیاض کے صاحبزادے عبدالمعیز اخظر کے ساتھ خصوصی تقریب برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر مانچسٹر میں منعقد کی گئ -کچھ عرصہ قبل دونوں کی نکاح کی رسم لاھور پاکستان میں کی گئ تھی -تقریب کا آغاز دلہن کونسلر عائضا رشید کے بھائ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا -دلہن اور دلہا کی ہال میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا -دلہا دلہن نے کیک کاٹا – تقریب میں برطانیہ اور پاکستان سے بیوروکریٹس -کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی -جن میں پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر خان -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -برطانوی عدالت کے سینئر جج احمد ندیم -ڈی آئ جی سید حماد عابد -چودھری جعفر اقبال-ممبر برطانوی پارلیمنٹ ایلسی بلنڈر – سابق مئیر ڈپٹی لیڈر بولٹن کونسلر چودھری اختر زمان -ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسلر علی عدالت -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر ارم فیصل -کونسلر امبر نساء -کونسلر ثمینہ ظہیر -کونسلر فیصل رانا-کونسلر آفتاب رزاق -آفیسر ناظم -کونسلر چودھری ارشد -کونسلر رب نواز -کونسلر اظہر علی- ڈپٹی مئیر راچڈیل جینٹ ایمزلی -کونسلر ڈینئل -کونسلر الزبتھ -کمونٹی لیڈر چودھری اعتزاز عاصم -سالیسٹر چودھری تنویر مارتھ -کاروباری شخصیت میاں نعیم شامل تھے -تمام مہمانوں نے سابق مئیر عاصم رشید کو انکی صاحبزادی کی شادی پر دلی مبارکباد دی -آخر میں مہمانوں کی تواضع مائ لاھور ریسٹورنٹ کے لزیز کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں