مانچسٹر۔ عارف چودھری
میڈک گیلریا انٹرنیشنل نے برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی پیشہ ور افراد کو پیش آنے والی مشکلات اور ان سے نبٹنے بارے مانچسٹر کے مسرت ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں میڈک گیلریا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور شفیق، پاکستانی قونصلیٹ کے آفیسر چودھری عامر رضا -ماہر امراض قلب ڈاکٹر امجد خان ،ڈاکٹر برنی – ڈاکٹر یونس پرواز -چودھری مسرت کے علاؤہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سلیم آمین ،راشد محمود ، رمضان و دیگر کی شرکت -ڈاکٹر یونس پرواز اور گلوکارہ مہوش نے ملی نغمے سنائے -پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے آفیسر چودھری عامر رضا اور ۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنی نوجوان نسل کا مادر وطن سے رابطہ رکھنا چاہیے انکا مزید کہنا تھا کہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ پاکستان جہاں بھی سرمایہ کاری کریں تو یقین دہانی کر لیں کے آپ واقعتاً سرمایہ کاری صحیح جگہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر برنی نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جو اچھے منصوبہ جات ہیں ان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ برطانیہ کے ساتھ ہم مادر وطن کی معیشت کو استحکام دے سکیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور شفیق کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں ہمیں خود ہی ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا آپ ہماری ویب سائٹ پر جا کر مذید معلومات لے سکتے ہیں ۔ راشد محمود ، رمضان اور سلیم آمین نے بھی کہا کہ ہمیں پاکستان کی معیشت کو بہتر اور مستحکم کرنے کے لیے مادر وطن میں سرمایہ کاری بارے آگاہی دینی چاہیے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔
میڈک گیلریا انٹرنیشنل برطانیہ کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے ساتھ اسے استحکام دینے میں عملی کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے کمیونٹی انکی خدمات کی معترف ہے