پاکستان ایک مہذب ذمہ دار اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ملک ھے ۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ

Spread the love

برمنگھم عارف چودھری
پاکستان ایک مہذب ذمہ دار اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ملک ھے ۔
پاکستان بنینا ریپبلک نہیں، ھماری بہادر فوج اور حکومتی ادارے اندرونی اور بیرونی مداخلت سے بخوبی واقف ھیں اور اس کے ساتھ اچھی طرح نپٹنا بھی جانتے ھیں ،ڈاکٹر شوکت علی شیخ
خواہ کوئی بھی ھو پاکستان کی سلامتی اور قانون سے بالا تر کوئی نہیں ھو سکتا، سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ برطانیہ نے مقامی کمیونٹی ھال میں پارٹی میمران اور مختلف طبقہ فکر سے مدعو کئے ھوے مہمانوں سے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ھوے کحا ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ھماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنے قائد جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب کے روشن خیالی کی سیاست کو مدنظر رکھتے ھوے مفاھمت بھائی چارے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ھے۔ اور ھمارے تعلقات دوست ممالک سے مزید مستحکم اور سمر آموز ھوتے نظر ا رھے ھیں۔
ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ھونا شروع ھو گیا ھے اس میں خصوصی طور پر چین، روس، سعودی عرب ملیشیا ایران ، آذربائیجان اور ترکی سر فہرست ھیں اس سے امید کی جا سکتی ھے مستقبل قریب میں بیرون ملک سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری، تعلیم سیروسیاھت کا روخ کرنا شروع کر دیں گے۔
انہوں مزید کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے لاکھوں محب وطن پاکستانی ملک کی معیشت میں ریھڑ کی ھڈی ھیں اور ملک کو دیوالائہ ھونے سے بچانے کے لئے اھم کردار ادا کیا ھے حکومت کو بھی چاہئے کہ بیرون ممالک میں بسنے والے مخلص اور تجربہ کار محبے وطن پاکستانیوں کو ملکی امور میں شامل کیا جائے جس سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا میرے حالیہ دورہ پاکستان میں چوہدری شافع حسین صاحب جو کہ موجودہ صوبائی وزیر تجارت ھیں انھیں میں نے ملاقات کے دوران تجاویز دیں تھیں کہ ملک میں نئ نسل کو ائ ٹی ٹیکنالوجی میں بحراور کرنے کی ضرورت ھے اسطرح ملک میں ھنر مند جوان نسل پروان چڑھے گی جسکی ملک کو سخت ضرورت ھے اسطرح ھنر مند طبقہ بیرون ملک جا کر ملک کا نام بھی روشن کر ے گا اور ملک میں خطیر زرمبادلہ بھی آئے گا الحمدللہ آج اس پر کام ھو رھا ھے جو کہ ملک وقوم کے لئے خوشحالی کا باعث بنے گا انشاءاللہ۔
آخر میں ڈاکٹر شوکت علی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اورسیز انگلینڈ برطانیہ نے کہا کہ ھم سب کو ملک کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہئے مجودہ ملکی حالات میں جبکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھے سب کو مجودہ حکومت کا ساتھ دینا چاھئے ملک میں مخلوط جمہوری حکومت ھے ملک جبکہ بہتر معاشی سمت کی طرف بڑھ رہا ھے اس موقع پر دھرنوں، پبلک اشتعال انگیزی و انتشار پسندی کا متحمل نہیں ھو سکتا۔
پارلیمنٹ ملک کا سب سے ایوان بالا ھوتا ھے سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل ایوان بالا کے پلیٹ فارم پر حل کرنے چاہئیں اور یہی جمہوریت کا حسن ھے انہوں نے کہا تحمل و برداشت سیاست کا دوسرا نام ھے ۔
اس موقع پر برمنگھم کے صدر جناب محمد شفیق اور نائب صدر اکرم سیکرٹری اطلاعات میاں اختر میاں صدر یوتھ ونگ برمنگھم شہزاد ، لندن سے یوتھ ومن ونگ صدر اقراء تنویر اور لائرونگ ایڈوائزر بیرسٹر محمد احمد نے ویڈیو لنک سے شمولیت کی۔
آخر میں مختلف مقطبا فکر سے اے ھوے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور روایتی کھانوں سے توازہ بھی کی اور ملک کے لئے دوعاے خیر مانگی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں