افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔سارہ خان

Spread the love

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔معروف سوشل ورکر و بزنس وومن سارہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے پوسٹ پر خوارج کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم دشمن سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ اپنے اداروں کے ساتھ ملکر اس کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں