وزیر آباد (ملک طارق جاوید) مسلم ھینڈز ایریا آفس وزیر آباد کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق اورلائیولی ھڈ آفیسر شمس الرحمٰن کی زیر نگرانی سوہدرہ ،پسرور،منڈی بہاوالدین ،لالہ موسیٰ ،کھاریاں اور کامونکی کے علاقوں میں مسلم ھینڈز کے زیر انتظام چلنے والے سکولز کے پانچ سو یتیم بچوں اور ضرورت مند خاندانوں میں رمضان فوڈ پروگرام کے تحت راشن کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران اور معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔
