جہلم(اختر شاہ عارف)آج مورخہ 13-مارچ2025ءکو المرکزجہلم کی ذیلی تنظیموں جس میں المرکز کونسل جہلم،سی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی شامل ہیں،ان کے اشتراک سے الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں المرکز جہلم کی تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی معزز شخصیات جن میں چوہدری قربان حسین آف کنتریلی، راجہ ظفر ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل و سابق صدر جہلم بار کونسل ،عارف کریم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،پروفیسر عبد الرحمان جنجوعہ اور مشہور شاعر احسان شاکر کے علاوہ ضلع جہلم کی دیگر فلاحی تنظیموں کے عہدیداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ ایم سی ڈبلیو اے کی عہدیداران ڈاکٹر شہناز شاہد،ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ، فلک ناز سیٹھی سعدیہ مزمل اور دیگر خواتین عہدیداران و ممبران کی ایک بڑی تعداد بھی اس افطار ڈنر میں شامل تھی۔اس افطار ڈنر کا مقصد المرکزجہلم کے ان تمام سابقہ و موجودہ خیر خواہان کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے ان تمام احباب سے مل بیٹھنا تھا۔جو فلاحی کاموں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ہمرکاب رہتے ہیں۔ افطار ڈنر کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد تمام مرحومین بالخصوص ادارے کے مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔افطاری کے بعد باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی۔نماز مغرب کے بعد تمام شرکاء خواتین و حضرات کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
