لندن(عارف چودھرری)برطانیہ نے انڈیا کو سفری پابندیوں کے ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔
وزیر صحت میٹ ہنکاک نے کہا انڈیا کو ریڈ لسٹ والے ممالک میں شامل کیا جارہا ہے۔ لسٹ میں شامل ممالک سے سوائے برطانوی اور آئرش شہریوں کے تمام لوگوں کی برطانیہ آمد پر پابندی ہوگی۔
برطانوی اور آئرش شہری ان ممالک سے آمد کے بعد حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹلز میں 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گےجس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔
خیال رہے انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
