اردو گلوبل کو ڈ covid19 میں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے ایک سال سے زائد ہو گیا ہے

Spread the love

اردو گلوبل کے چیف ایگزیکٹو مرزا شہزاد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

کو ڈ covid19 مانچسٹر (عارف چودھری)۔ 18 اپریل 2020 کو قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں اردو گلوبل نے متاثرین کرونا کے لیے Fresh Cooked Hot Foodدینا شروع کیا تھااب تک63881 افراد اس سے مستفید ہو چکے ہیں- مسلم ہینڈ اور اور کچھ مخیر لوگ اس کا م میں تعاون کرتے رہے ہیں اور آج وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت کی فلاحی چئیرٹی رافعے مسرت فاؤنڈیشن اور سمائیل ایڈز چئیرٹی جس کے چیف ایگزیکٹو نوجوان سماجی مزہبی شخصیت شہباز سرور ہے نے بھی اردو گلوبل اوپن کچن کو جوائن کر لیا ہے آج ان دونوں تنظیموں کے تعاون سے سینکڑوں لوگوں کو فوڈ فراہم کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ھوئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انیل مسرت نے کہا کہ ھم اردو گلوبل اوپن کچن کو انکے پراجیکٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پچھلے ھفتے ھماری چئیرٹی رافعےمسرت فاؤنڈیشن اور سمائیل ایڈ کے ساتھ انکی میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ ھم اردو گلوبل کے پراجیکٹ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے سپیشل رمضان میں انہیں جتنے فوڈ کی ضرورت ھوگی ھم انہیں سپلائ کریں گے -قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر نے کہا کہ کمیونٹی کے لئے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کر تا ھوں ھماری قوم میں یہی خوبصورتی ہے کہ وہ فلاحی کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے ھوتی ہے میں پہلے بھی ادھر آیا تھا لیکن اب یہ لوگ اپنے کام کو بہت آگے لے گئے ہیں میں پاکستانی کمیونٹی کو رمضان مبارک اور ایڈوانس عید مبارک دیتا ھوں۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ رافعے مسرت فاؤنڈیشن اور اردو گلوبل بہت اچھا کام کر رہے ہیں لوگوں کی اتنی لمبی قطاریں لگی ھوئ ہے اور سب کو فوڈ مل رہا ہے دوسرے مخیر حضرات کو بھی ایسے نیک کام میں آگے آنا چاہیے -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افظل خاں نے اس موقع پر کہا کہ اردو گلوبل کے چیف ایگزیکٹو مرزا شہزاد کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ھوں کہ انکی کاوشوں سے ایک سال سے زیادہ وقت سے مستحق لوگوں کو مشکل کے اس وقت میں فوڈ تقسیم ہو رہا ہے خاص طور پر رمضان میں لوگوں کی ضروریات پوری کر کے لوگوں کی دعائیں لے رہے ہیں – بر طانیہ کی کاروباری شخصیت اور تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈووکیٹ نے کہا ممجھے خوشی محسوس ھو رھی ہے کہ ایک سال سے زیادہ وقت سے اردو گلوبل اوپن کچن والے لوگوں میں فوڈ تقسیم کر رہے ہیں اور اب رافعے مسرت فا ؤنڈیشن کی جانب سے انیل بھائ اور ھم لوگوں میں فوڈ تقسیم کرنے آئیں ہیں اللہ تعالی اس میں برکت ڈالے آمین-پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نوجوان ملک عمران خلیل نے کہا قادریہ جیلانیہ میں اردو گلوبل کے بانی مرزا شہزاد کی جانب سے ایک سال سے زیادہ عرصہ سے کمیونٹی کے لئے فوڈ تقسیم ھو رھاہے اور اب انیل مسرت صاحب کی چئرٹی رافعے فاؤنڈیشن بھی شامل ھوگئ ہے ایسے نیک کام کر نے پر اللہ تعالی انہیں اجر دے گا- اسلم بھٹہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئ نے کہا کہ اردو گلوبل اور رافعے مسرت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کمیونٹی کو فوڈ دینے کا عمل دیکھ کر دلی خوشی ھوئ ہے خاص طور پر رمضان میں لوگوں کی ضرورت پوری کرنے سے زیادہ ثواب ملتا ہے -پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنما ناصر میر نے کہا کہ دوسرے مخیر حضرات کو بھی ایسے کاموں میں آگے آنا چاہئے -اس موقع پر سمائیل ایڈ کے چئیرمین شہباز سرور نے کہا ھم نے رافعے مسرت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان کمیونٹی سینٹر میں یہ نیا پراجیکٹ رمضان مبارک میں شروع کیا ھم گریٹر مانچسٹر میں جو تنظیمیں لوگوں کو فری فوڈ تقسیم کرتی کیں انکے ساتھ ضرورت کے مطابق تعاون کرتے ہیں اسی سلسلے میں آج ادارہ قادریہ جیلانیہ میں اردو گلوبل کے اوپن کچن مانچسٹر کے ساتھ تعاون کر ہے ہیں آخر میں اردو گلوبل کی جانب سے اوپن کچن کے روح رواں مرزا شہزاد نے سب احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو گلوبل کی جانب سے اوپن کچن مانچسٹر کا پراجیکٹ ھم نے 18 اپریل 2020 میں شروع کیا تھا جسے کام کرتے آج 373 دن ھو گئے ہیں ابھی تک ھم 63881 لوگوں کو کھانا تقسیم کر چکے ہیں اور انشااللہ یہ کام کرتے رہیں گے ھم آج انیل مسرت اور شہباز سرور کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج سے ھمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں -یاد رہے کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی میں اردو گلوبل کی ساری ٹیم اور خصوصی طور پر کاروباری اور سماجی شخصیت محمد اقبال صدیقی- صفدر بلوچ- سینئر بز رگ صحافی علامہ عظیم جی-استاد صفدر -کونسلر احمد علی کونسلر رب نواز شامل ہیں -نظامت کے فرائض ھمیشہ کی طرع سینئر صحافی مزہبی شخصیت علامہ عظیم جی نے بہت احسن طریقے سے نبھائے آخر میں استاد صفدر کی جانب سے لایا ھوا کیک کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں