اُردو گلوبل کی طرف سے اوپن کِچن کے ایک سال مُکمل ہونے پر بڑی تعداد میں مُستحق آفراد کو راشن تقسیم کیاگیا

Spread the love

مانچسٹر (صابرہ ناہید چودھری)
قادریہ جِلانیہ اِسلامک سنٹر مانچسٹر میں رافع مُسرت فاؤنڈیشن اور سمائل ایڈ کے تعاون سے اُردو گلوبل کی طرف سے اوپن کِچن کے ایک سال مُکمل ہونے پر بڑی تعداد میں مُستحق آفراد کو راشن تقسیم کیاگیا

قادریہ جِلانیہ اِسلامک سنٹر مانچسٹر میں رافع مُسرت فاؤنڈیشن اور سمائل ایڈ کے تعاون سے اُردو گلوبل کی طرف سے اوپن کِچن کے ایک سال مُکمل ہونے پر بڑی تعداد میں مُستحق آفراد کو راشن تقسیم کیا گیا پچھلے ایک سال سے جب سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا ہے گرمی کی شدت ہو یا برف باری سے ٹھٹھرتی سردی ہر روز بِلا ناغہ آب تک 63881 مُستحق آفراد میں کھانا تقسیم کیا گیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے
اوپن کِچن کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیرِاعظم کے مشیر صاحبزادہ عامر جہانگیر، مشیر وزیرِاعظم انیل مُسرت، ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ مُحّمد افضل خان اور قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر نے آپنے ہاتھوں سے مُستحق آفراد میں راشن تقسیم کیا
اوپن کِچن کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُردو گلوبل کے سی ای او شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا ہم مُستحق آفراد کو کھانا پہنچاتے رہیں گے۔۔

مشیر وزیرِاعظم صاحبزادہ عامر جہانگیر، انیل مُسرت، قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر، ممبر آف برطانوی پارلیمنٹ مُحّمد افضل خان، صدر پی ٹی آئی عبدالستار رانا، عمران خلیل، ناصر میر اور اسلم بُھٹہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک بہت بڑا کام کررہے ہیں اور یہی ہماری کمیونٹی کی خوبصورتی ہے کہ یہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

قُدرتی آفات ہوں یا رمضان کا مبارک مہینہ بحیثیتِ مُسلمان پاکستانی قوم ہمیشہ پیش پیش ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں