جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، گم شدہ 2 موبائل فونز ریکور کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک صاحب کے احکامات برائے گم شدہ / چوری شدہ موبائل فونز ریکوری کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹاور چوکی پولیس کے انچارج آفتاب ترین نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کی گم شدہ 2 موبائل فونز ریکور کرلی گئی تصدیق کے بعد اصل مالکان محمد یوسف سرکی اور سری چند ہندو کے حوالے کردی گئی۔
