
یو جی نیوز برمنگھم ۔شکیل ڈار ۔۔ سیاست کا آغاز 13 سال کی عمر میں والدین کی رہنمائی میں کیا ,سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے ,
سابق امیدوار قانون ساز اسیمبلی آزاد کشمیر ممتاز کاروباری شخصیت Financial Consultant
چوہدری ہارون نے چوہدری عظیم بخش کے اعزاز میں دعوت استقبالیہ برمنگھم کے ریسٹورنٹ میں دیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے حضرات کی شرکت مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے ہمہ وقت اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں , لوگوں کے پیار اور محبت کا شکر گزار ہوں ,جب سے برطانیہ آیا ہوں دوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے , آئندہ انتخابت کے لیے تیاری کر رہا ہوں اور جس طرح لوگوں نے مجھ پر اہتماد کا اظہار کیا اس کا بھی احسان ممنون ہوں , انہوں نے کہا آزاد کشمیر اور پاکستان میں سیاست کا طرز حکومت تبدیل ہورہا ہے اور عوام میں شعور بیداری ہے ,آج اکیسویں صدی میں جہاں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں وہاں ہمارے لیے بھی ضروری عمل ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے ,حقیقی تبدیلی کے لیے جمہوریت اور انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیے, نظامت کے فرائض سینئر صحافی چوہدری اسرار علی نے سرانجام دئیے, میزبان چوہدری ہارون نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
