اجلاس میں پی ایس ایف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نعمان شیر نے خصوصی شرکت کی۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں بارے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور کا اجلاس ضلعی چیئرمین عبداللہ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ایس ایف خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نعمان شیر، سوشل میڈیا کوارڈینیٹر امین اللہ خان کنڈی،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد جان سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں فخر افغان باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسیوں بارے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری نعمان شیر نے کہا کہ قائدین کی برسیوں کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اضلاع اور یونٹس اجلاسوں کا انعقاد کرے اور تمام ذمہ داران و کارکنان کو فعال کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے مہینے کے آخری ہفتے میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان اور ولی خان کی برسی کے سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کرے گی جس میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین سمیت پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی قائدین و ذمہ داران خصوصی شرکت کریں گے اور اپنے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے
