جس میں سیلیکشن بورڈ کو رکوانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سیلیکشن بورف منعقد کروانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق آل ایمپلائیز باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلیکشن بورڈ کو رکوانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی اور اس بات کا اعا دہ کیا گیا کہ سیلیکشن بورڈ منعقد کروانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔اجلاس میں چھ رکنی کورکمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں ڈاکٹر محمد شکیل، ڈاکٹر ارشد خان بنگش،ڈاکٹر اکرام اللہ، عبداللہ خان، ڈاکٹر تبسم یاسین اور شبانہ خٹک شامل ہیں۔اجلاس نے کور کمیٹی کو اختیار دیا کہ وہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی بھر پور نمائندگی کرے گی اور سیلیکشن بورڈ کے حوالے سے تمام پہلووں کا جائزہ لیکر جہاں جہاں تک جانے کی ضرورت پیش آئے وہی جائیں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ عرصہ دراز سے درجنوں ملازمین کنٹریکٹ اور فیکس پے پر کام کر رہے ہیں اور سیلکشن بورڈ میں اپنے آپ کو منوانے اور مستقل ملازمت ملنے کا ایک نادر موقع فراہم ہوا ہے تا ہم بعض عناصر اپنی مفاد کی خاطر اسے روکوانے پر تلے ہوئے ہیں جسکی انہیں کسی صورت اجا زت نہیں دی جائے گی۔ان عنا صر کو خبردار کیا گیا کہ اگر ایسی کوئی حرکت کی گئی تو دیگر ملازمین کو تمام پہلووں پر غور کرنے کا حق حاصل ہے۔باچا خا ن یونیورسٹی کے تما م انظامی ملازمین اور ٹیچنگ فیکلٹی نے وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انکی جانب سے یونیورسٹی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھر پور اطمنا ن کا اظہار کیا