مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور انکی فیملیز کا تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ

Spread the love

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے آثار قدیمہ اور انکو محفوظ بنانے کے حوالے سے سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر عاطف خان کے ہمراہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور انکی فیملیز کا تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ- ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے آثار قدیمہ اور ان کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے-ارجیٹینا کے سفیر لیوپالڈو، جنوبی کوریا کے سفیر سہہ سنگپیو، سپین کے سفیر مینول ڈوران، مراکو کے سفیر محمد کرمونے اور دیگر غیر ملکی مہمانوں نے فیملیز سمیت آثار قدیمہ کا دورہ کیا- سفارتکاروں نے قدیم ورثے کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومت خیبر پختونخوا کے اقدامات کی تعریف کی-صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے،تخت بھائی کھنڈارات نہ صرف دنیا کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج مزید اجاگر ہوگا اور سیاحت کے ذریعے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے-ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے تخت بھائی کھنڈرات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانوی دور میں 1836 میں دریافت ہوئے تھے اور 1852 میں کھدائی شروع کی گئی تھی۔ یو نیسکو نے 1980 میں ان آثار قدیمہ کو بین الاقوامی ورثہ قرار دیا تھا جس کے بعد مختلف ادوار میں حکومت نے ان آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے پر کام کیا جس کی وجہ سے آج یہ بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں