جیکب آباد(نامہ نگار) جعلی چیک دینے کے الزام میں روینیو ملازم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی پولیس نے شہری کامران بروہی کی درخواست پر 29 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں روینیو ملازم جونیئر کلرک ذوہیب خاصخیلی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
