مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید مانچسٹر پہنچنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی انیل مسرت اور پی ٹی آئ بر طانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار کے ساتھ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور ملکوں کو کرپٹ ٹولے کا پتہ ہے ھے اس لئے ان کو کوئ پیسہ نہیں دے رہا
حکومت نے چھتیس ممبران قومی اسمبلی کے استعفی قبول کرنا حکومتی سازش ھے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا مسلم لیگ کے بہت سارے ایم این اے پارٹی کو چھوڑ جائیں گے آرمی چیف کا نیول ہیڈ کوارٹر میں کہنا کہ ملک معثیت کے نازک دور سے گزر رہا ھے حکومت کے لئے یہ اشارہ کافی ہے نواز شریف لندن میں قید تنہائ کاٹ رہا ھے یہ پاکستان نہیں جائیگا مجھے امید ہے عدلیہ اور اسٹیبلمنٹ اس اھم وقت میں اپنا کردار ادا کرے گی امریکہ کو بھی پتہ ھے کہ عمران خان کے ساتھ عوام ھے ان سب کو اب گھر جانا پڑے گا
