حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہے سپریم کورٹ کا کل نیب کیس اور اوورسیز کے لئے فیصلہ سر پرائز ھوگا،شیخ رشید

Spread the love

مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید مانچسٹر پہنچنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی انیل مسرت اور پی ٹی آئ بر طانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار کے ساتھ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور ملکوں کو کرپٹ ٹولے کا پتہ ہے ھے اس لئے ان کو کوئ پیسہ نہیں دے رہا
حکومت نے چھتیس ممبران قومی اسمبلی کے استعفی قبول کرنا حکومتی سازش ھے شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا مسلم لیگ کے بہت سارے ایم این اے پارٹی کو چھوڑ جائیں گے آرمی چیف کا نیول ہیڈ کوارٹر میں کہنا کہ ملک معثیت کے نازک دور سے گزر رہا ھے حکومت کے لئے یہ اشارہ کافی ہے نواز شریف لندن میں قید تنہائ کاٹ رہا ھے یہ پاکستان نہیں جائیگا مجھے امید ہے عدلیہ اور اسٹیبلمنٹ اس اھم وقت میں اپنا کردار ادا کرے گی امریکہ کو بھی پتہ ھے کہ عمران خان کے ساتھ عوام ھے ان سب کو اب گھر جانا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں