پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب ہونے پر مریم نواز کو دلی مبارکباد

Spread the love

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے کام کریں گی -ھم انہیں وزیر اعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں کونسلر راجہ شبیر کا کڑوی
لندن عارف چودھری
مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما اور راجہ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر قائد میں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کر بھاری اکثریت سے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی منتخب ہونے پر اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں کی جانب سے دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز عوام کو غربت سے نکالنے کے لئے کام کریں گی -مریم نواز ایک سیاسی ورکر ہے اور ھمارے قائد میاں نواز شریف نے انکی سیاسی تربیت کی ہے -انہوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائ اور سیاست میں اپنا لوہا منوایا -مریم نواز بد ترین دور میں پابند سلاسل بھی رہی -مریم نواز پنجاب کے لئے بہترین وزیر اعلی ثابت ہوں گی -اور پنجاب پہلے سے زیادہ ترقی کریگا -اور انشااللہ اگلے ہفتے میاں شہباز شریف وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں