جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار ناگزیر ھونے کے ساتھ تعمیری ھونا صحتمند حکومت کی ترجمانی کرتا ھے۔

Spread the love

برمنگھم۔ عارف چودھری
معاشرا اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا یا ترقی نہیں کر سکتا جبتک منزل ایک نہ ھو ۔
اپوزیشن یا اداروں میں جحاں کینچھا تانی کی سیاست ھوتی ھے وھاں پر معیشت کا عمل سست روی کا شکار ھو جاتا ھے جس کے اثرات ملک و قوم اور عوام کی بدحالی و معاشرے میں منفی سوچ اور حرکات سے صاف نظر اتا ھے ، یہ کحا ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ق اورسیز انگلینڈ ، اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے روران ایک مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ھوے کحا ۔
انھوں نے مزید کہا ھمارے ملک کی بدنصیبی ھے یحاں اکثر ھارنے والا اس حد تک بڑھ جاتا ھے کہ اخلاقی قدروں اور رشتوں کو بھی پسےپشت ڈال دیتا ھے یا پامال کر دیتا ھے اور اس حد تک پہنچ جاتا ھے اپنے ھی خوبصورت رشتوں کو برباد کرنےکی حد کو چھو جاتا ھے اقتدار کی کرسی کے نشے میں۔
انیھے یاد رکھنا چاہیے کہ سدا کرسی مالک حقیقی اللہ تعالٰی کی ھے وہ جسے چاہے نواز دے
یہاں میں یہ کحنا چاھتا ھوں یہاں اکثر ھار نے والا قانون شکنی کا مرتکب ھونے سے بھی گریز نہیں کرتا اور اللہ کی رضا سے بھی ناشکری کرتا ھے،
جمہوریت میں تو قانون کی بالا دستی ھوتی ھے مگر کرسی کے نشے میں خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے لگتا ھے بدقسمتی سے اسطرح زوال انکا مقدر بن جاتا ھے۔
حالیہ الیکشن کے حوالہ سے ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر اور غربت کے خاتمے کے لئے، عوام کے بنیادی معاشی حصول کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو بالا تاک رھک کر سب کو ملجل کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ھے ملک ھے تو سیاست ھے ملک ھے تو ھم ھیں اسکا اندازہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ جس بے دردی سفاک بربریت کے ساتھ اسرائیل فوج نحتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ھے اور کر رھی ھے، تاریخ اسے کبھی نہیں بھلا سکتی۔
لحاظہ اگر ھم نے ایک زندہ قوم بن کر رھنا ھے تو ھمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا ھو گا ، ملک و قوم کی بقاہ کے لئے مثبت سوچ ناگزیر ھے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن عین ممکن ھے انشاءاللہ۔
آخر میں انھوں نے پاک فوج کو خراجے تحسین پیش کرتے ھوے کحا کہ ھماری فوج دنیا میں بہترین فوج ۔مانی جاتی ھے ملک وقوم کی بقاہ کے لئے دن رات اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رھی ھے ھم سب کو اس پر فخر کرنا چاہیئے انھیں کی بدولت ھم دنیا میں ایک زندہ قوم ھیں۔
آخر میں انھوں نے اپنی پارٹی مسلم لیگ ق کی قیادت کو خصوصی طور پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافے حسین ،چوہدری سالک حسین اور بشیر چیمہ چوہدری سرور صاحب اور پارٹی کی محترم خواتین کینڈیڈیٹس جنھوں نے بھادی اکسیریت سے ایکشن میں سویپ کیا، جیت پر میں اپنی اور پارٹی ارکان جو بیرون ممالک میں کسیر تعداد میں موجود ھیں انکی طرف سے بھی زبردست مبارک باد پیش کرتا ھوں۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ گلاسگو پارس خان اورجنرل سیکرٹری کلیم صاحب بھی موجود تھے اس موقع پر ھمارے یوکے کے صدر جناب سید رضوان ھاشمی نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے الیکشن میں جیت کی مبارک باد پیش کی
آخر میں مہمانوں کی تواضع رنگ برنگی مٹھائیوں سے کی گئ اور پاک وطن کے لئے دوعاے خیر کے کلمات کہے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں