سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ممبر قومی اسمبلی پاکستان کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا گیا

Spread the love


لندن۔ عارف چودھری
برطانیہ کی کاروباری شخصیات شرجیل رانجھا اور مہر تصدق احمد نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے قابل اعتماد ساتھی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ممبر قومی اسمبلی پاکستان کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا جس میں مانچسٹر کی کاروباری سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی -ہاؤس آف لارڈ ز کے ممبر لارڈ واجد خان کی خصوصی شرکت
برطانیہ کی کاروباری شخصیات شرجیل رانجھا اور مہر تصدق احمد نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے قابل اعتماد ساتھی سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ممبر قومی اسمبلی پاکستان کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا جس میں مانچسٹر کی کاروباری سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی -ہاؤس آف لارڈ ز کے ممبر لارڈ واجد خان کی خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر بولٹن اور ڈپٹی لیڈر کونسلر اختر زمان – چودھری اختر ملوانہ -رانا احمد یار – چودھری زولفقار -منشا -سید امتیاز شاہ -ریاض احمد چودھری -شوکت شہباز احمد -مشتاق احمد -رانا عامر خان -شہزاد چودھری -رضا خان -ڈاکٹر زاھد سدھو -محمد اسلم -شعیب کیانی سالیسٹر -چودھری مسرت -شہزاد چودھری -چودھری عمر فاروق-چودھری جعفر شامل تھے-نظامت کے فرائض کمیونٹی لیڈر چودھری جعفر نے احسن طریقے سے ادا کئے -اس موقع پر مہمان خصوصی سابق سپیکر اسد قیصر ایم این اے کا کہنا تھا -کہ الیکشن میں مینڈیٹ چوری کیا گیا -اس سے ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا -یہ 47فارم والی اسمبلی ھے -یہ جنرل ضیاء دور والی مجلس شوری ھے -میزبان شرجیل رانجھا اور مہر تصدق احمد نے مہمان خصوصی اسد قیصر اور تمام مہمانوں کا انکے عیشائیہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا -لارڈ واجد خان نے کہا کہ اتنے اچھا پروگرام کرانے پر شرجیل رانجھا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری ھمیشہ کوشش رھی ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہوں اور پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری ہونی چاہئے تاکہ پاکستان کی معثیت بہتر ھو اور پاکستان ترقی کرے – کاروباری شخصیت چودھری جعفر نے نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے شارٹ نوٹس پر اتنی کامیاب تقریب کا انعقاد کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ھم اوورسیز پاکستان ھمیشہ اپنی مٹی سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں – چودھری مسرت -سابق مئیر بولٹن کونسلر اختر زمان اور دوسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر ادارے کو اپنا اپنا کام کرنا چاہئے تاکہ پاکستان ترقی کے راست پر گامزن ھو -رانا احمد یار -چودھری عمر فاروق اور ڈاکٹر زاھد خالق نے سابق سپیکر اسد قیصر کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں