
لندن -رپورٹ عارف چودھری
چودھری اعجاز وڑائچ کے عیشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں کاروباری شخصیات چودھری اختر ملوانہ -کونسلر چودھری آفتاب حسین -چودھری اسد اکبر جوڑا -چودھری شمریز اکبر سندا -سید باقر علی -سید خالد عباس -ماجد نزیر -راجہ قمر عباس -راجہ فرقان -عمران بھٹی -مجیب وڑائچ -عابد نواز چوہان -ملک آصف -چودھری اشفاق چیمہ شامل تھے – مہمان خصوصی کی آمد پر چودھری اعجاز وڑائچ اور دوسروں نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا – اس موقع پر مہمان خصوصی چودھری امتیاز بھاگڑی نے ان کے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر چودھری اعجاز وڑائچ کا شکریہ ادا کیا – ان کی فیملی کے ساتھ ھمارے خاندانی تعلقات ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی بہت مہمان نواز اور مادر وطن کے لئے سوچتے ہیں — آج ان سے ملاقات میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ -انشااللہ مستقبل میں پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے – کاروباری شخصیت چودھری اختر ملوانہ کونسلر چودھری آفتاب حسین کا کہنا تھا کہ چودھری امتیاز بھاگڑی کا برطانیہ آنے پر خوش آمدید کرتے ہیں -آج ہمیں مل بیٹھنے کا جو موقع ملا اس سے دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا -تارکین وطن پاکستان کی سیاسی صورتحال میں گہری دلچسپی لیتے ہیں -سید خالد عباس اور ماجد نزیر نے کہا کہ چودھری اعجاز وڑائچ جب بھی پاکستان سے کوئ سرکردہ شخصیت برطانیہ آتی ھے تو مہمان نوازی میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑتے -میزبان چودھری اعجاز وڑائچ نے انکی دعوت میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری امتیاز بھاگڑی سے کئ دہائیوں سے ھمارے خاندانی تعلقات ہیں انکو ضلع وزیر آباد میں خاص مقام حاصل ہے اس وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – اور انشااللہ مستقبل میں ھمارے ایم پی اے ہیں
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے دلی لگاؤ کا جزبہ قابل رشک ہے اسی وجہ سے پاکستان سے آئ ھوئ سرکردہ شخصیات کی مہمان نوازی میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑتے
