
یوم فلسطین یک جہتی کے عالمی دن پر برطانیہ میں پہلی دفع کس کونسل میں فلسطین کا پرچم لہرایا گیا جس کا کریڈٹ راچڈیل کے کونسلران باڈی اور مئیر شکیل احمد کو جاتا ھے کونسل راچڈیل کے میئر کونسلر شکیل احمد نے راچڈیل ٹاؤن ہال کے باہر تاریخ میں پہلی بار فلسطین کا پرچم بلند کیا گیا -اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ راچڈیل ٹاؤن ھال پر پہلی بار فلسطین کا جھنڈا لہرانا میرے لئے فخر کی بات ھے -ان کا مزید کہنا تھا کہ آج فلسطین کے ساتھ یکجہتی منانے کا عالمی دن ھے -ہماری دعا ھے کہ کہ اس خطے میں امن قائم ھو برطانوی لیبر حکومت غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں کر رھی ہیں -دنیا میں تنازعات کا حل صرف امن ھے -کوئ بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں امن وامان میسر نہ ھو -میں آج فلسطین کے فلیگ ریزنگ پر شرکت کرنے والوں کا شکر گزار ھوں -اس موقع پر فلسطین سے تعلق رکھنے والی اکرم عطرہ نے کہا کہ پوری دنیا کو فلسطین میں جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے -دوسرے مقررین نے بھی فلسطین میں جاری جنگ میں مزید تباھی سے بچانے کے لئے برطانیہ اور دوسرے ملک کو اپنی کوششیں جاری رکھنے کی
