ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن, مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف سے نئے آنے والے اور ڈگری مکمل کر لینے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد

Spread the love


جہلم (بلال )ڈیپارٹمنٹ اف سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن, مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام اباد کی طرف سے نئے انے والے اور ڈگری مکمل کر لینے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید الحسن چشتی صاحب وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام اباد تھے۔پروگرام کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر فہیم اللہ خان صاحب چیئرمین سپورٹ سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیر سرپرستی اسلام اباد کے ایک پرکشش مقام شکرپڑیاں میں کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹ میں کثیر تعداد طلبہ و طالبات کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ کی باقی پروفیسر صاحبان جن میں ڈاکٹر رحمت گل صاحب،ڈاکٹر مہوش منظور صاحبہ اور ڈاکٹر عرفان اللہ صاحب نے شرکت کی۔
تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ مس صائمہ صاحبہ سی آر( ایم فل ) فرسٹ سمسٹر نے حاصل کی ۔اس کے علاوہ پروگرام میں دیگر پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز جن میں شاکر صاحب، قاسم صاحب، عادل صاحب، مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ شکیل جبران صاحب، افتاب صاحب نے اپنے تعلیمی سفر کے متعلق خیالات کا اظہار کیا ۔
اساتذہ کو اور پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن صاحب کو پھول پیش کیے گئے وائس چانسلر ڈاکٹر سید الحسن چشتی صاحب نے سکالرز سے بہترین گفتگو کرتے ہوئے سکالرز کو موٹیویشن دی اس کے ساتھ یونیورسٹی کے سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اتنا منظم پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ چیرمین آف ڈیپارٹمنٹ سپورٹ سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فہیم اللہ خان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ڈیپارٹمنٹ کامیابی کی راہوں پر گامزن ہے۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر فہیم اللہ خان چیرمین آف ڈیپارٹمنٹ نے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید الحسن چشتی صاحب وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی کا تمام ساتھی فیکلٹی ممبرز اور تمام سکالرز کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر پروگرام کو منظم کرنے والی ٹیم کو سراہا جن میں مومنہ ماہرو گوندل، میاں قاسم بلال اور ارسلان راجپوت،رضا خان، صائمہ یاسمین، عابد صاحب شامل ہیں ۔ اپنی بات کو خوبصورتی سے ختم کرتے ہوئے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا ایک مصرعہ پڑھا۔
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں