پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے آفیسر خواجہ محمد کلیم کے اعزاز میں عیشائیہ

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

لاھوری نظارہ ریسٹورنٹس کے چیف ایگزیگٹیو چودھری افتخار چیمہ کی جانب سے لاھوری نظارہ سٹاکپورٹ روڈ مانچسٹر برانچ میں پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی اور پاکستان ٹیلی ویژن کے آفیسر خواجہ محمد کلیم کے اعزاز میں عیشائیہ دیا جس میں مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد اور برطانیہ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ اور برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کی خصوصی شرکت -اس موقع پر میئر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے خصوصی دعوت دینے پر لاھوری نظارہ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری افتخار چیمہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی خواجہ کلیم کا برطانیہ آنے پر خوش آمدید کرتے ہیں – خواجہ محمد کلیم نے کہا کہ برطانیہ میں مجھے پاکستان جیسا ماحول لگ رھا ھے -افتخار چیمہ کی مہمان نوازی پر انکا شکر گزار ھوں -برطانیہ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی لاھوری نظارہ کے کھانے کھا چکا ھوں چودھری افتخار چیمہ نے اپنے دونوں ریسٹورنٹس میں کھانے کا معیار بہت اچھا رکھا ہوا ھے – اسی وجہ سے لوگ فیملیوں کے ساتھ لاھوری نظارہ میں کھانا کھانے آتے ہیں -میزبان چودھری افتخار چیمہ نے تمام مہمانوں کا انکی دعوت میں شرکت پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں