میمیز پیری پیری ریسٹورنٹ ڈربی سٹریٹ بولٹن کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

میمیز (Maemeş)پیری پیری ریسٹورنٹ بولٹن کے چیف ایگزیگٹیو اور بری کی ممتاز کاروباری شخصیت کنسلٹنٹ ڈاکٹر جواد سلیمی نے میمیز پیری پیری ریسٹورنٹ ڈربی سٹریٹ بولٹن کی گرینڈ اوپننگ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا – مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی تھی

لندن عارف چودھری
ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیتوں کے علاوہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ڈپٹی مئیر بولٹن کونسلر محمد ایوب -جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان -ممتاز کشمیری راہنما پروفیسر زاکر حسین سلیمی – ڈاکٹر فواد سلیمی نے خصوصی شرکت کی – ریبن کا ٹا گیا اور ممتاز علماء کرام نے کاروبار میں برکت کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کروائ – اس موقع پر بولٹن سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا میں ڈاکٹر جواد سلیمی کو اپنے حلقے بولٹن میں میمیز پیری پیری ریسٹورنٹ کھولنے پر دلی مبارکباد دیتی ہوں -اور امید کرتی ہوں کہ انکا ریسٹورنٹ بولٹن کی کمیونٹی کو اپنے اچھے کھانوں سے اپنی ایک الگ شناخت بنائے گا – اور لوگوں کو نئی نوکریاں بھی ملیں گی -ڈپٹی مئیر بولٹن کونسلر محمد ایوب نے ڈاکٹر جواد سلیمی کو بولٹن میں نیا ریسٹورنٹ کھولنے پر ویلکم اور دلی مبارکباد دی -اور کہا کہ بولٹن کونسل انکے ساتھ مکمل تعاون کرے گی -جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان نے کشمیری راہنما پروفیسر زاکر حسین سلیمی کو انکے بیٹے ڈاکٹر جواد سلیمی کے نئے میمیز پیری پیری ریسٹورنٹ کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی اور کشمیریوں کو نئے بزنس کھولنے سے برطانوی معاشرے میں عزت کے ساتھ زر مبادلہ بھیجنے کی صورت میں اپنے ملک پاکستان کی بھی خدمت کرتے ہیں -ڈاکٹر جواد سلیمی جیسے نوجوان اپنی محنت سے دیار غیر میں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں -ممتاز کشمیری راہنما پروفیسر زاکر حسین سلیمی نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کنسلٹنٹ ڈاکٹر جواد سلیمی پر فخر ہے کہ وہ میڈیکل پروفیشنل میں اپنی محنت سے ایک اچھا مقام بنانے کے ساتھ اب انشااللہ فوڈ بزنس میں بھی اپنا مقام بنائیں گے -میمیز پیری پیری کے بانی اور چیئرمین جو خصوصی طور پر ریسٹورنٹ اوپننگ کے لئے لندن سے بولٹن آئے ہوئے تھے نے کہا کہ ھم میمیز پیری پیری کی بولٹن کے بعد برطانیہ بھر میں اور برانچز بھی کھول رہے ہیں – امید ھے لوگوں کو ھمارا فوڈ پسند آئے گا -میمیز پیری پیری ریسٹورنٹ بولٹن کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر جواد سلیمی نے سب سے پہلے ریسٹورنٹ کی گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا -انکا مزید کہنا تھا کہ بولٹن کے بعد انشااللہ جلد مانچسٹر اور گردو نواح میں دوسری پرانچز بھی کھولیں گے -ھمارا گرل فوڈ (Gril Food ) صحت کے لئے بھی اچھا ھو گا جو لوگوں کو پسند آئے گا -ڈاکٹر جواد سلیمی نے کہا کہ میری زندگی کی کامیابی میں اللہ ت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں