

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں کاروباری سماجی سیاسی مزہبی شخصیتوں کے علاوہ وزیر اعظم برطانیہ کے ترکیہ کے لئے مالی مشیر افضل خان ایم پی – اینڈریو گوئین ایم پی – پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر – کاروباری شخصیات انیل مسرت – چودھری بلال غفور -عاطف ملک – چودھری مسرت – محمد جمیل -چودھری سعید – اویس چوہان -محمد شبیر – خرم کیانی -سید سجاد حیدر – اقبال صدیقی – عاطف ریاض چودھری -سینئر صحافی طاھر چودھری -سابق ڈپٹی لیڈر سٹی کونسل مانچسٹر لطف الرحمن – چیف ایگزیگٹیو نرالا سویٹ رانا افتخار – – ڈاکٹر طارق چوہان – ڈاکٹر اجمل -ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین – سابق لارڈ مئیر ز مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار -کونسلر عابد چوہان – کونسلر باسط شیخ – کونسلر شوکت علی -کونسلر آفتاب رزاق – کونسلر نسرین علی -کونسلر جواد امین – کونسلر عائشہ ممتاز -اور دوسروں نے شرکت کی- شعیب کیانی تاج کی جانب سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور قونصل جنرل طارق وزیر کی جانب سے خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں –
اس موقع میزبان شعیب کیانی تاج نے افطار پارٹی میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا کہ آج کمونٹی لیڈرز دوست احباب کو اکٹھا کرنے کا مقصد ایک دوسرے سے مل کر رمضان کی خوشیاں بانٹنا ہے -ایم پی افضل خان اور ایم پی اینڈریو گوئین نے کہا کہ شعیب تاج دیار غیر میں ھمیشہ دوست احباب کو کو اکٹھا کرتے رہتے ہیں – انہوں نے ھمیشہ کمونٹی کے اندر باہمی اتفاق و اتحاد پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا – قونصل جنرل طارق وزیر اور بزنس مین انیل مسرت نے کہا کہ آج شعیب تاج کی وجہ سے آج ھم سب کو ایک جگہ مل بیٹھنے کا موقع ملا -ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے -سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار اور ڈپٹی لیفٹیننٹ سعدیہ ڈین نے آج افطاری کی پروقار تقریب منعقد کر نے پر شعیب تاج کا شکریہ ادا کیا -لطف الرحمن -سید سجاد حیدر نے کہا کہ آج کے افطار ڈنر سے ھم بہت لطف اندوز ہوئے -افطاری پر مہمانوں کو مائ نواب کے مزیدار کھانوں اور خصوصی طور پر انکی مشہور عربی ڈش مندی پیش کی گئ –
کاروباری شخصیت شعیب کیانی تاج – ابرار کیانی اور عثمان ملک کا رمضان مبارک میں افطار ڈنر کی دعوت دے کر دین اسلام اور آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا عملی مظاہرہ کرتی ہے
