راچڈیل کونسل کی جانب سے پہلی دفعہ کونسل بلڈنگ ریور سائیڈ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے کونسل آفیسرز اور تمام ملازمین نے شرکت کی – افطار ڈنر کے چیف آرگنائزر آمیرہ طاھا اور انکی ٹیم نے بہت اچھے انتظامات کئے ھو ئے تھے

– لندن عارف چودھری
– افطار ڈنر میں راچڈیل کونسل کے لیڈر نیل ایموئٹ مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت – نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا -کونسلر پروفیسر افتخار احمد -کونسلر شاہ وزیر – کونسلر ارم فیصل – کونسلر سید شاہ وزیر – کونسلر چودھری ارشد – نادیہ ملک – سمیرا نزیر – ساج میر – شامل تھے — آزان بھی دی گئ – شرکاء کا کہنا تھا کہ افطار ڈنر کا مقصد بین المزاہب کمیونٹی کو ماہ رمضان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینا تھا – ان کا مزید کہنا تھاکہ دوسرے مزاہب کے لوگوں کو روزہ رکھنے کی افادیت بارے بتایا گیا – شرکاء کا کہنا تھا کہ راچڈیل کونسل کی یہ اچھی کاوش تھی – اس سے راچڈیل میں رہنے والی بین المزاہب کمیونٹی کو بہت اچھا پیغام جاتا ہے – اور بین الثقافتی و مزاہب کمیونٹی کے اندر اتفاق و اتحاد پیدا ھوتا ھے
راچڈیل کونسل نے پہلی دفع راچڈیل بلڈنگ میں کام کرنے والے جن کا تعلق مختلف مزاہب سے ہے کو افطار ڈنر میں اکٹھا کر کے باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کا پیغام دیا جسے ھمیشہ یاد رکھا جائیگا
