برطانیہ کے ممتاز ماہر قانون دان اور RZZ سالیسٹر راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو زاہد مصطفیٰ سالیسٹر نے اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں روچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا انعقادکیا

Spread the love

لندن عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات قائد اعظم یونیورسٹی کے کلاس فیلوز کے علاوہ قانون دانوں نے شرکت کی – جن میں ڈاکٹر عرفان سلیم – ڈاکٹر نادر ورک – ملک منصور -سمیع میر – ڈاکٹر رضوان باجوہ-یاسر ملک – سید سجاد علی شاہ -سید اون شاہ -شیراز اختر -وحید الرحمن -حاجی عامر – حافظ مدثر یاسین -بابر علی – محمد ہارون -شیخ کامران -راجہ ثاقب – صفدر بھٹی شامل تھے ۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میزبان زاہد مصطفیٰ حسب روایت ہر سال ماہ رمضان میں دوست احباب کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں انہوں نے انکے کاروبار اہل خانہ کی صحت سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میزبان زاہد مصطفیٰ سالیسٹر نے کہا کہ ہم بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چئیرمن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان احساس کرنے کا مہینہ ہے جتنا آپ دوسروں کا احساس کریں اور ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں ماہ رمضان ہمیں ایک دوسرے کی مدد و احساس کا درس دیتا ہے۔ منصور ملک اور ڈاکٹر عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ میزبان زاہد مصطفیٰ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کو اکٹھا کر کے سماجی مسائل بارے بات چیت کی جائے انکی خوبی ہے یہ اس بارے پیش پیش ہیں ۔نادر ورک اور مصطفی نواز نے کہا کہ افطار پارٹی کے انعقاد پر ہم سب کو مل بیٹھنے کا موقع ملا اور ہم نے کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی – سمیع ملک اور ۔ افطار پارٹی میں شریک دیگر افراد نے بھی دوست احباب کے اکٹھےمل بیٹھنے کو خوش آئند قرار دیا ۔

روچڈیل میں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے بارے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس سے بین المذاہب کمیونٹی کے اندر مثبت پیغام جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں