برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت جاوید ہو زری کے چیف ایگزیگٹیو اور مانچسٹر کی ہر دلعزیز کمیونٹی شخصیت ارشاد احمد مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

مانچسٹر چودھری عارف پندھیر
وہ یوکے یورپ اور پاکستان کے ممتاز بزنس مین انجم ارشاد اور فاروق -عمار -زاھدہ -یاسمین سحرا کے والد تھے -انکی نمازہ جنازہ برٹش مسلم ہیریٹیج سینٹر مانچسٹر میں ادا کر دی گئ – جس میں برطانیہ بھر سے کاروباری سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -بعد میں ان کو مانچسٹر کے سودرن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا -نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد – گلبرگ گیلریا کے ڈائریکٹرز نیاز نسیم اور ارباز نسیم – برطانیہ کے سینئر جج احمد ندیم – ایم ڈبلیو جی سالیسٹر کے چیف ایگزیگٹیو عرفان منیر -صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی عبدالغفار – حفیظ گروپ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی حفیظ – جیگوار گروپ کے سیٹھ نعیم الحق – چودھری ادریس -چودھری نصیر ساہیوالی -جج پراپرٹی کے اعجاز عرف ننھا – شہباز عرف باز – سابق امیدوار میٹرو مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم – طارق گروپ کے چیف ایگزیگٹیو طارق عزیز – کراؤن سپورٹ کے چودھری سعید -محمد جمیل – شامل تھے – مرحوم ارشاد احمد ھمیشہ کمیونٹی کی خدمت اور فلاحی کاموں میں بڑہ چڑہ کر حصہ لیتے تھے – انہوں نے مانچسٹر میں پہلی مسجد کی بنیاد رکھی اور نوجوانوں کے لئے 1984 میں مسلم یوتھ فاؤنڈیشن قائم کیا – اس موقع پر انکے بیٹے اور مماز کاروباری شخصیت انجم ارشاد کا کہنا تھا کہ والد صاحب کی تربیت اور دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ھے – وہ ہمارے خاندان کے سربراہ تھے -انکی کمی ھمیشہ محسوس ہوتی رہے گی -لیکن نظام قدرت کے آگے انسان بے بس ھے – لیکن ھم انکی جانب سے جاری فلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے – ھم آج انکی نمازہ جنازہ پر شرکت کرنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں -اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ارشاد احمد کی کمیونٹی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا -وہ سب کو باہمی اتحاد و اتفاق سے جوڑنے والے تھے -وہ ایک شریف النفس ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے -وہ ایک اچھے باپ اچھے دوست اور خدمت کے جزبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے – اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور انجم ارشاد اور انکی فیملی ممبران کو صبر جمیل دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں