گریٹر مانچسٹر کے شہر بولٹن میں تجارتی ، سماجی و سیاسی شخصیت اور مسل لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے سیف کنٹینر اینڈ سیلف سٹوریج بزنس ہب کا آغاز کر دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر ملک عمر فاروق ،نوجوان تجارتی شخصیت اور نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی تھے -جنہوں نے ریبن کاٹا – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ، ریٹائرڈ کرنل محمد شباب خان ،زو بید زیدی ، سید عابد حسین شاہ،واجد علی ۔ ایف آئی اے اسلام آباد میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے آفیسر رانا حفیظ،ملک عثمان فاروق،عارف چویدری،معیز صابر، چودھری گروپ کے چئیرمین زین چوہدری – چودھری حاجی صلابت و دیگر کی شرکت۔ سید رضوان ہاشمی اور زین چودھری نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور مہمانوں کو ہار پہنائے اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ محمد شباب خان نے کہا کہ انہوں نے ایک اچھا کاروبار شروع کیا ہے مجھے جس چیز نے سب زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی انتہائی شاندار سیکورٹی نظام ہے میں نے اقوام متحدہ میں پیشہ وارانہ خدمات بھی انجام دیں لیکن انکے کام سے متاثر ہوں – ھوٹل بزنس سے وابستہ نوجوان ڑبید کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو اعلیٰ معیار کی سہولت میسر ہو گی تو انکا کاروبار دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔ نبیل جاوید قریشی نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات انتہائی متاثر کن ہیں آنے والے وقت یہ کاروبار عروج پائے گا میں رضوان ہاشمی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ملک عمر فاروق نے کہا کہ ہماری مدد انکے ساتھ ہے کاروبار ضرور ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر شریک دیگر افراد بھی رضوان ہاشمی کی وسیع نظری سے بے حد متاثر ہوئے انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تمام شعبہ ہائے زندگی میں کردار متاثر کن اور لائق تحسین ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں