
پریسٹن۔ عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانی۔ مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کی بنا پر اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر رہیں ہیں ایسے ھی برطانیہ کے شہر پریسٹن میں رہائش پزیر یوکے یورپ کی مشہور گلوکارہ شہزادی سلطان نے اپنے نئے کاروبار ایس ایس باس (SS BOSS )کی نئ برانچ لووٹ روڈ پریسٹن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کمونٹی کی خواتین کے علاوہ گلوبل ایجو کیشنل کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیگٹیو منور نیازی اور 336 لاؤنج ریسٹورنٹ اینڈ شیشہ بار کے چیف ایگزیگٹیو علی عثمان نے خصوصی شرکت کی – افتتاحی تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ شہزادی سلطان کی والدہ محترمہ نے ریبن کاٹ کر گرینڈ اوپنگ کی اس موقع پر گلوبل ایجوکیشنل کنسلٹنٹ کے چیف ایگزیگٹیو منور نیازی نے کہا کہ ھم شہزادی سلطان کو ایس ایس باس کی نئ برانچ کھولنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انہوں نے جیسے گلوکاری میں اپنا نام بنایا ایسے ھی اپنے کاروبار میں بھی اپنا نام بنائیں گی – اس موقع پر مشہور گلوکارہ اور ایس ایس باس کی مالک شہزادی سلطان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھمارے سینٹر میں خواتین کے لئے بیوٹی کی تمام جدید سہولیات میسر ہیں ھم ہیاں پر حجامہ بھی کرتے ہیں اور مقامی خواتین کے لئے اوپننگ پر خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی ھے – امید ھے خواتین اس سے فائدہ اٹھائیں گی –
