سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت عبد القدیر اعوان دین اسلام تبلیغ کے لیے برطانیہ کے دورہ پر ہیں ۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے مقامی ہال میں سراج المنیرا کانفرنس کے تحت ممتاز کاروباری اور مزہبی شخصیت چودھری محمد اشفاق ٹوپہ – محمد سلیم اور انکی ٹیم کی جانب سے روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا

مانچسٹر عارف چودھری
روحانی محفل میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو جلا بخشی -دوسرے شرکت کرنے والوں میں مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر – چودھری مسرت – چودھری ذولفقار – چودھری انور یعقوب – راجہ شبیر کاکڑوی – راجہ کبیر کاکڑوی – جہانگیر خان – ملک عمران خلیل – چودھری ظہیر ایڈوکیٹ -نائب امیر محمد اکبر شہزاد – چودھری رفاقت جوڑا – شامل تھے – اس موقع پر میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے امیر حضرت عبد القدیر اعوان نے کہا کہ امت کے ساتھ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کا درس دیا جاتا ھے – تاکہ ہمارا کردار دین اسلام کی طرف عملی دعوت دے – اور پھر نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت کی جاتی ھے – تاکہ بحثیت مسلمان وہ ہماری اقدار کو آگے لے کر چلیں – اور تیسری کوشش ہوتی ھے کہ عملی رھا جائے – میزبان چودھری محمد اشفاق ٹوپہ اور نائب امیر محمد اکبر شہزاد نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے روحانی محفل میں شرکت کی اور امیر حضرت عبد القدیر اعوان کے بیان سے استفادہ کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ آجکے دور میں ہم جسمانی اور ذہنی طور پر اپنا علاج کرواتے ہیں اور روحانیت سے دور ہیں حضرت عبد القدیر اعوان ہمیں اسکی تعیلم دیتے ہیں جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ چودھری مسرت اور چودھری زولفقار اور کا کہنا تھا کہ قبلہ حضرت عبد القدیر اعوان کے بیان سے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملا معاشرے کے بہتر شہری بننے کے لیے ہم سبکو سیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ چودھری رفاقت جوڑا اور ملک عمران خلیل نے کہا کہ حضرت عبد القدیر اعوان نے ہمیں آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دیا اسی سے ہماری نجات ہے۔۔
سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر پیر عبد القدیر اعوان کی نوجوان نسل کو سادہ عام فہم زبان میں انسانیت اور دین اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینے سے بآسانی سمجھنے میں دقت پیش نہیں آتی
