
ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال، چوہدری واجد حسین نے اوپن کچن مانچسٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ ادارے کے سی ای او محمد شہزاد علی نے پروجیکٹ کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اوپن کچن گزشتہ 5 سال سے ضرورت مند افراد میں کھانا اور بنیادی ضروریاتِ زندگی بلا معاوضہ تقسیم کر رہا ہے — یہ وہ نایاب منصوبہ ہے جو کرونا لاک ڈاؤن کے دوران شروع ہوا اور آج بھی جذبۂ انسانیت سے سرشار ہے۔
چوہدری واجد حسین نے کہا کہ شہزاد مرزا کی پاکستان میں بھی نمایاں خدمات رہی ہیں، خصوصاً ایڈکٹ ریکورری سینٹر جیسا منصوبہ، جہاں منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اوپن کچن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں بھی ایسے فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے اور یہ ٹیم واقعی شاباش کی مستحق ہے۔
اس موقع پر اردو گلوبل کے ڈائریکٹر سید سجاد حیدر کاظمی، صدر اوپن کچن عامر خان اور فوڈ بینک کے منیجر محی الدین چیمہ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔
