سکالرسکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں دماغی و ذہنی صحت بارے ورکشاپ کا انعقاد جس میں ذہنی امراض کے ماہرین نے شرکت کر کے مفید آگاہی دی

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

۔ اس موقع پر سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس کے انچارج ثاقب ایوب اور پروفیسر ایزینڈو ایریوا نے کہا کہ ہم نے آج دماغی صحت بارے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پچھلی دو دہائیوں سے دماغی صحت بارے آگاہی دینے والے ماہرین نے اپنے تجربات کو بیان کیا ورکشاپ ہمارے طالب علموں اور سٹاف کے لیے کارآمد ثابت ہوئ ۔ عالیہ ہاشمی نے کہا کہ دماغی صحت کے ماہرین نے طالب علموں کو اچھے طریقے سے اس بارے آگاہی دی تاکہ اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہیں تو کونسے پلیٹ فارم سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔کئیر اسسٹنٹ صائمہ اسد نے کہا کہ دماغی صحت بارے مفید معلومات سے آگاہی ہوئ میں سمجھتی ہوں سب کو اس طرح کی ورکشاپ میں حصہ لینا چاہیے کونسل سکریننگ میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی غزالہ چوہدری نے کہا کہ سکالرز سکول سسٹم میں زیر تعلیم طالب علموں نے جسطرح باہمی گفتگو و شنید میں حصہ لیا قابل ستائش ہے امید ہے کونسل سکریننگ بارے جو معلومات انکو دی ہے اس سے وہ ضرور مستفید ہوں گے ۔سکالرسکول سسٹم میں سیف گارڈنگ منٹل ہیلتھ اینڈ ویلبینگ آفیسر سارہ نے کہا کہ ورکشاپ معلوماتی تھی جس میں طالبعلموں کو مفید معلومات فراہم ہوئ جس سے دوران تعیلم ذہنی دباؤ پر قابو پانے کے لیے وہ کہاں سے مدد لے سکتے ہیں بارے جان سکے ۔سکالر سکول سسٹم میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے اسے اپنے لیے انتہائی مفید قرار دیا ۔

سکالرسکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں ذہنی تناؤ پر قابو پانے بارے ورکشاپ کے انعقاد پر زیر تعیلم طلبہ وطالبات نے اسے اپنے مستقبل کے لیے انتہائی مفید و معلوماتی قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں