

لندن۔ عارف چودھری
بیرونِ ملک بسے والے کشمیری پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں۔ بین الاقوامی برادری خصوصا برطانیہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مسلہ کشمیر کے چار فریق بھارت، پاکستان، چین اور بنیادی فریق کشمیری ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کرنے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف کشمیری بلکہ پوری پاکستانی قوم اس فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔ بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح پاکستانی مسلح افواج اور پاکستانی حکومت کے ساتھ اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کیا ھے وہ انتہائی مثالی ھے۔ اسی طرح کے اتحاد و اتفاق کو مستقبل میں مزید مضبوطی کےساتھ جاری و ساری رہنا چائیے تاکہ ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ مستقل الحاق و تکمیل و پاکستان تک ہم اپنے مقاصد حاصل کر سکیں۔ پاکستان کی حکومت، پاکستانی مسلح افواج اور پاکستان کی خارجہ پالیسی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لئے ھے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان اور کشمیر سالیڈیریٹی کانفرنس کے موقع پر مقررین نے مانچسٹر کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں کیا۔ کانفرنس کی صدارت تحریک کے سرپرست اعلی سردار عبدالرحمن خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین نے ادا کئے۔ مہمان خصوصی برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل تھے جبکہ چاروں ممبران پاکستانی پارلیمنٹ جو کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے وفد کی حیثیت سے برطانیہ کے دورے پر ہیں انہوں نے اپنا خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں قائم لیبر فرینڈز آف کشمیر کے چئیرمین اینڈریو گوئن ایم پی، ڈاکٹر افضل خان ایم پی، عدنان حسین ایم پی، انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے بھی خطاب کیا۔ پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل طارق وزیر، عراق کے قونصل جنرل جواد علی جبوری، میئرز، لارڈ میئرز، کونسلرز اور کمیونٹی راہنماوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے کشمیری عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور استحکام پاکستان کے لئے کوششیں تیز کرنے، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے اور مقامی و برطانوی سطح پر اتحاد و اتفاق کےساتھ پاکستان کے حق میں مہم جاری رکھنے کے حق میں ازم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے جہاں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا وہیں پاکستانی پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے عہدیداروں خصوصا چئیرمین اور ان کے ساتھ تشریف لانے والوں کو برطانیہ آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لندن سے لے کر گلاسگو تک جو تقریبات منعقد کی ہیں وہ نہ صرف مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں بلکہ طویل عرصہ کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا ھے جنہوں نے برطانوی ہاوس آف لارڈز میں، برطانوی ہاوس آف کامنز میں، پاکستانی ہائی کمیشن میں، کمیونٹی میں برطانیہ کے دیگر شہروں میں برمنگھم، بریڈفورڈ، سٹوک آن ٹرینٹ، مانچسٹر، گلاسگو اور ایڈنبرا میں تقریبات منعقد کر کے اس بات کا ثبوت دیا ھے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے حقوق کے لئے ملک کے اندر اور ملک سے باہر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کر رھے ہیں حکومت پاکستان کا موقف اور حکومت آزاد جموں وکشمیر کا موقف بھی پیش کر رھے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد فیصل نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ راجہ نجابت حسین اور ان کی ساری ٹیم مسلسل عرصہ دراز سے کشمیر لابی کے سلسلہ میں برطانیہ اور دیگر ممالک میں متحرک کردار ادا کر رھے ہیں۔ ان کی کاوشوں اور ان کی محنت سے لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی برطانیہ کے اندر اور برطانوی پارلیمنٹ کے اندر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے موثر لابی موجود ھے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ اسی طرح دیگر کشمیری و پاکستانی تتنظیمیں و تحریکیں اور کشمیری اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی اور برطانیہ بھر میں، اپنے اپنے حلقوں میں اپنے اپنے ممبران برطانوی پارلیمنٹ سےمل کر نہ صرف ان کو کشمیر پر بریفنگ دیں گے بلکہ پاکستانی حکومت کا پاکستانی عوام کا پاکستان کے قومی اہمیت کے مسلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی کوششیں تیز کریں گے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم لوگوں کے لئے حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کیا جا سکے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی لاکھوں کی تعداد میں موجود مسلح افواج کے ظلم و جبر کو سہہ رھے ہیں اور انتہائی تکلیف دہ زندگی گزار رھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں بھارتی جارحیت کے دوران برطانیہ میں موجود کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے اتحاد و اتفاق کو جو عملی مظاہرہ کیا ھے وہ قابل ستائش ھے اور میں اپنی کمیونٹی سے اپیل کروں گا کہ وہ اسی طرح کی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ھوئے بغیر کسی سیاسی و دیگر وابستگیوں کے اپنی حکومت اپنے ملک اپنی افواج کے ساتھ وابستگی کا اظہار کرتے رہیں۔ ہمارے اندرونی معاملات جو بھی ھوں لیکن ہم بیرونی سطح پر پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں پاکستان کے عوام کے حق میں اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ میں کشمیر کمیٹی کے اراکین اور کمیونٹی راہنماوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کا سفارت خانہ ہر سطح پر ہر لیول پر اپ کےساتھ تعاون جاری رکھے گا اور جہاں جہاں ہماری ضرورت ھے وہاں ہمارے ہائی کمیشن ہمارے قونصلیٹ ہر وقت خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ ہم مقامی مسائل کے علاوہ پاکستان کے اندر جو مسائل پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو درپیش آتے ہیں ان کے حل کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کریں گے۔ اس موقع پر کشمیر کمیٹی کے چئیرمین رانا محمد قاسم نون اور ان کے ساتھ تشریف لانے والے وفد نے راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستانی قونصلیٹ کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں اور جس احسن طریقہ سے انہوں نے بھارتی حالیہ جارحیت کو یہاں بے نقاب کیا وہ تعریف کے لائق ھے اور انہوں نے پاکستانی و کشمیری موقف کو جس طرح یہاں کے سیاستدانوں تک یہاں کی حکومت تک پہنچایا وہ قابل تعریف ھے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود پاکسانی سفارتی مشن، پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا کیس مقامی سیاست دانوں اور مقامی عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چئیرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پارلیمنٹری کمیٹی نے آزاد جموں وکشمیر کے شہر میرپور میں، آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان میں کشمیر اجلاس منعقد کئے ہیں اور مستقبل قریب میں آزاد جموں وکشمیر کے شہروں مظفر آباد اور راولاکوٹ میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ حالیہ اجلاسوں میں ہم نے مسلہ کشمیر کے علاوہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل، میرپور کے مسائل، میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قیام، شملہ معاہدہ اور سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے خصوصی سیشن منعقد کئے گئے۔ ہمارا موجودہ دورہ برطانیہ خصوصی طور پر ایسا دورہ ھے جس میں ہم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا شکریہ ادا کر رھے ہیں اور بہت سے کشمیر دوست ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کر کے ان تک حکومت پاکستان، کشمیر کمیٹی اور اپنی قومی پالیسی کا اظہار کر رھے ہیں اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا ھے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو اس سلسلہ میں مزید تیز کریں گے اور برطانوی پارلیمنٹ میں مسلہ کشمیر کے حوالہ سے تسلسل کے ساتھ مختلف تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے اور اپنے اپنے حلقوں میں بھی کشمیریوں کی بھرپور معاونت اور سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر جہاں مختلف کمیونٹی راہنماوں نے سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کے قونصل جنرلز اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا وہیں انہیں اپنے مقامی مسائل سے بھی آگاہ کیا جب کہ تقریب کے اختتام پر عشائیہ سے قبل انٹرنیشنل جرنلسٹ فورم کے صدر میاں عامر علی اور ہمیراثناء نے کشمیر کمیٹی کے اراکین اور پاکستانی ہائی کمشنر کو اپنی تنظیم اور JKSDMI کی طرف سے شیلڈز بھی پیش کیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی نے اپنا ایک ہفتے کا دورہ برطانیہ کر کے نہ صرف ہمیں موبلائز کیا ھے بلکہ بہت سے ایسے طبقات کو دوبارہ متحرک کیا ھے جو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر سرد مہری کا شکار تھے۔ اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار نے جہاں مقررین و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا وہاں تحریکی عہدیداروں کا اور ممبران کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد فیصل کا تقریب میں تشریف لانے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی پوری ٹیم برطانیہ، یورپ اور دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی ہماری ٹیم کے لوگ موجود ہیں وہاں وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے لئے پہلے سے بھی زیادہ متحرک کردار ادا کر رھے ہیں اور ہماری پوری کوشش ھو گی کہ ہم پہلے سے بھی زیادہ متحرک طریقہ سے برطانوی و یورپی پارلیمنٹ میں اور یورپین دارلحکومتوں میں جا کر مسلہ کشمیر کو وہاں کے سیاستدانوں اور عوام تک پہنچانے کا سلسلہ مختلف تقریبات منعقد کر کے جاری و ساری رکھیں گے اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کا ذیلی شعبہ شعبہ انٹرنیشنل لابی آن کشمیر اپنی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گا۔ اس تقریب کا آغاز یونس پرواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر محمد فیصل، رانا محمد قاسم نون، ریاض فتیانہ، سید علی شاہ جیلانی، ملک انور تاج، اینڈریو گوئن ایم پی، ڈاکٹر افضل خان ایم پی، عدنان حسین ایم پی، طارق وزیر، سرفراز خان، جواد علی جبوری، اعزازی قونصل جنرل قزاقستان، کونسل عابد لطیف، پروفیسر ڈاکٹر تیمور شفیق، کونسلر نہیم الحسن، ڈپٹی لارڈ مئیر – ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد – کونسلر شوکت علی، کونسلر شبلی عالم، مس سادیہ دین، کونسلر تفہین شریف، سابق مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون، کونسلر نائلہ شرہف، امجد حسین مغل، جاوید طارق، روبینہ خان نیند رانیہ خان، ڈاکٹر فاصہ قمارین بی بی، افتخار حسین، آسیہ حسین، محمد فاروق، راجہ خالد خالق، اظہر شاہ – چوہدری مسرت علی، کونسلر ربنواز اکبر، کونسلر وسیم حسین و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
