
اولڈہم(تجمل گرمانی)پاکستان سے آئے پنجابی صحافی اور دانشور مدثر اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اسلام بذریعہ محبت پھیلا،ہنجابی بولو اور پھیلائو، پنجابی شاعروں نے ہمیشہ ادب اور اخلاق پروان چڑھایا، اپنے بچوں سے پنجابی بولیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کاروان ادب کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔کاروان ادب کا اجلاس صابر رضا کی صدارت میں ہوا جس کے مہمان خصوصی پنجابی ادیب اور صحافی مدثر اقبال بٹ اور پنجابی شاعر،ادیب اور نقاد زاہد حسین تھے۔اہم شرکا میں شارق خان نغمانہ کنول شیخ،امتیاز شیخ، ضمیر جاوید،طاہر حفیظ،ڈاکٹر فہد حسن ، موحد حسن،بیرسٹر عمیر منظور، محبوب الئی بٹ،غزل انصاری، اشتیاق میر،پرویز مسیح، تسنیم حسن سمیت دیگر شامل تھے۔ رضیہ چودھری نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اورتعریفی اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر غزل انصاری کا سالگرہ کیک کاٹا گیا۔ڈاکٹر فہد نے کہا کہ کاروان ادب اور پنجاب رنگ انسٹیوٹ ہیں،کاروان ادب 37برسوں سے زبان،ادب اور فنون لطیفہ کو پروان چڑھا رہا ہے،کاروان ادب کی دعوت پر سینکڑوں ادیب اور شاعر برطانیہ آچکے ہیں،ہمیں فخر ہے کہ صابر رضا کی سربراہی میں یہ ادارہ آگے بڑھ رہا ہے۔ہم لوگ ہمیشہ پاکستان کی فکر میں مبتلا رہتے ہیں، ہمیں بچوں کو پنجابی زبان سکھانی چاہئے،صابر رضا نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد ماں بولی کی خدمت ہے،تسنیم حسن نے کہا کہ وہ 30سال قبل برطانیہ پہنچی تو یہاں صابر رضا کے ساتھ پہلی ادبی ملاقات ہوئی، میرے والد عبدالحمید اختر کے زمانے میں پڑھنے لکھنے اور ادب سے تعلق پیدا ہوا،برطانیہ ہجرت کی جھلک میری تحریروں میں بھی نظر آتی ہے،اردو ادب میں پنجاب کے لوگوں کی بہت خدمات ہیں اقبال، فیض اور احمد ندیم قاسمی ہنجاب سے تھے۔اردو زبان ختم نہیں ہو گی، اس موقع ہر انھوں نے اردو غزل بھی سنائی شارق خان نے کہا بچپن سے شاعری کا شوق تھا انگلینڈ آنے کے بعد شاعری پروان چڑھی،اس موقع پر انھوں نے ترنم کے ساتھ اپنی غزل سنائی،ضمیر جاوید، طاہر حفیظ،عزیزحیدرآبادی،
محبوب الہی بٹ،انور جمال فاروقی،نغمانہ کنول شیخ،اشتیاق میر،تسنیم حسن اور زاہد حسین نے ادبی کلام پیش کیا۔مدثر اقبال بٹ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صابر حسین،رضیہ چودھرئ، محبوب بٹ کے شکر گزار ہیں کہ مانچسٹر میں میزبانی کی، پنجاب میں اسلام بذریعہ محبت پھیلا،ہنجابی بولو اور پھیلائو، پنجابی شاعروں نے ہمیشہ ادب اور اخلاق پروان چڑھایا، اپنے بچوں سے پنجابی بولیں،سنئیر شاعروں کاکلام سننا باعث سعادت ہے۔تقریب کے آخر میں شرکا کے لئے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔
