روچڈیل میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم پاکیزہ گروپ کی روح رواں رضیہ شمیم کی جانب سے کیسلمئیر سنٹر کے تعاون سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

Spread the love

لندن عارف چودھری
۔ آشٹن کے خوش آمدید گروپ کی خصوصی شرکت مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا، سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کونسلروزیر شاہ ، کونسلر افتخار احمد – کونسلر محمد ارشد – سابق مئیر محمد زمان – نگینہ – سابق کونسلر شفیلہ – امتیاز – حمیرا جہانگیر – غلام رسول شہزاد ،انیتا شرما ،خوش آمدید گروپ آشٹن کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف -پاکستان سے آئے ہوئے بزنس مین عاطف رزاق – اور دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالشکور نے احسن طریقے سے انجام دئیے – اس موقع پر مئیر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ عید ملن پارٹی باہمی ہم آہنگی کی مثال ہے شرکت پر خوش ہوں ۔ڈپٹی مئیر کونسلر فیصل رانا نے کہا کہ پاکیزہ گروپ کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے اور بالخصوص ضرورت مند خواتین کی مدد کے لیے بروقت پہنچتے ہیں ۔خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ عید ملن پارٹی باہمی اشتراک سے ہوئ جسکا مقصد آپس میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کا تبادلہ خیال کر کے کمیونٹی کی خدمت بہتر طریقے سے کرنے کے لیے مذید اقدامات اٹھانا ہے ۔غلام رسول شہزاد- ڈاکٹر عبدالشکور – حمیرا جہانگیر -امتیاز نے کہا کہ عید ملن پارٹی خواتین کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکل کر ایک دوسرے کے ساتھ ملکر تعلقات کو وسعت دیں ۔کونسلر وزیر شاہ، سابق کونسلر شفیلہ -ڈاکٹر انیتا شرما اور عاطف رزاق نے بھی عید ملن پارٹی کو کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے لیے موثر قرار دیا – چیف ایگزیگٹیو آر سی ایم ندیم میر حافظ عبدالمالک – نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر رضیہ شمیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے پروگرام تواتر کے ساتھ ہونے چاہئے -۔ عید ملن پارٹی کی آرگنائزر پاکیزہ گروپ کی روح رواں رضیہ شمیم نےکہا تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد سے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مضبوط رشتہ استوار ہوتا ہے ۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم پاکیزہ گروپ کی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے -پروگرام میں انڈین فنکار نے کلاسیکل رقص پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں