قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے شہزاد عالم – زاھد مصطفی – عمر برولہ – نادر ورک و دیگر ساتھیوں نے روچڈیل کے ایسٹرن کباب ہاؤس ریسٹورنٹ میں سالانہ فیملی فن ڈے ڈنر کا اہتمام کیا –


لندن عارف چودھری
جس میں پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک ،قونصل جنرل طارق وزیر خان ، برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے روح رواں ناصر محمود – ناصر علی – پروفیسر سید شبار جعفری – ڈاکٹر عرفان – ڈاکٹر نادر ورک – شہزاد عالم – زاھد چودھری – ہارون گجر -رانا خالد – شعیب سومرو – سرفراز لاشاری – راجہ عتیق – محمد سکندر – راجہ ثاقب – شہاب احمد – ماریہ و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت – قونصل جنرل طارق وزیر – بیرسٹر امجد ملک – پروفیسر سید شبار جعفری کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نادر ملک نے احسن طریقے سے انجام دئیے- اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے پاکستانی ملکر برطانیہ اور پاکستان کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل کا کردار نمایاں ہے ۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ایسی تقریبات سے پڑھا لکھا طبقہ مل بیٹھ کر اپنے اندر باہمی اتحاد و و ہم آہنگی لانے بارے لائحہ عمل اپنا سکتا ہے اور پاکستان کی بہتر طریقے سے خدمت بارے بھی بات چیت کر سکتا ہے یہ ایک اچھی کاوش ہے ۔ برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر کے روح رواں ناصر محمود نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنے کی شہزاد عالم اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی ہمیں آگاہی دی ۔ عمر برولہ – زاھد مصطفی – ڈاکٹر ماریہ ، سید شبر عباس و دیگر نے بھی پاکستان اور برطانیہ کے باہمی روابط کو مضبوط کرنے کے علاوہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل طلبا کو برطانیہ میں پیش آنے والے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو انتہائی موثر قرار دیا ۔ تقریب کے میزبان شہزاد عالم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل طلبا کو برطانیہ کے اندر مضبوط رابطہ استوار ہو انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو برطانیہ کے اندر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ایسا کرنے سے ہی ہم پاکستان کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔
برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل طلبا کے درمیان مضبوط رابطہ برطانیہ و پاکستان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے
