سگریٹ نوشی ترک کرکے صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے بارے ایسٹرن پویلین ہال میں خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

Spread the love

اولڈہم میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود ذہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے قائم وومن چائےپراجیکٹ کی بانی و ڈائریکٹر نجمہ خالد اور اے بی ایل )ABL ہیلتھ کی جانب سے سکریٹ نوشی ترک کرکے صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے بارے ایسٹرن پویلین ہال میں خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا

لندن عارف چودھری

جس میں اے پی ایل ہیلتھ کی سی ای او ڈینس لیزلی – ڈائریکٹر۔ ڈویژ نل ہیڈ راز محمد RAZ Mohammed- ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ اولڈہم ربیکا فلیچر، میڈیکل ڈائریکٹر ڈونلڈ او ڈنگی ،، مئیر اولڈھم کونسلر ایڈی مورس کونسلر شاھد مشتاق – رابرٹسن،مارشیمیلو بل – سابق کونسلر یاسمین طور – نو و لاک -زونہ – راشد محمود – پارنگٹن – تحسین – حلیمہ – و دیگر پیشہ ور شخصیات کی شرکت ۔ ورکشاپ کی نظامت بی بی سی کے رپورٹر فٹسپیٹرک نے کی ۔ شرکائے ورکشاپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام سے ہی صحت مند قوم ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے سکتی ہے ۔ایسوی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر اولڈہم ڈاکٹر جان پیٹرسن نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کے لیے ہم نے جس ورکشاپ کا انعقاد کیا مجھے پوری امید ہے اس سے ہمیں کامیابی ملی ۔ربیکا فلیچر نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ معاشرے کا ہر فرد صحت مند خوش و خرم زندگی بسر گزرے ورکشاپ کا انعقاد ہماری کامیابی ہے ۔اولڈہم وومن چائے پراجیکٹ کی ڈائریکٹر نجمہ خالد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ 2026 تک اولڈہم کے اندر سگریٹ نوشی مکمل ترک ہو جائے۔ ہم نے خواتین کو بھی تمباکو نوشی اور شیشہ پینے کے نقصانات بارے کافی معلومات فراہم کی ہے تاکہ وہ خود اور اپنے بچوں کو اس سے محفوظ رکھ سکیں ۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر ایڈی موریز نے کہا کہ سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضحر ہے اس سے صحت پر برے اثرات پڑھتے اسے ترک کرنے بارے ایسی ورکشاپ کا انعقاد مفید ثابت ہو گا ۔اے بی ایل ہیلتھ کی سی ای او ڈینس لیزلی اور راز محمد اور نو لوو لاک نے کہا کہ ہم برطانیہ بھر میں مختلف کمیونیٹیز گروپوں کے ساتھ سگریٹ نوشی ترک کرنے بارے کئی ایک ورکشاپ کا انعقاد کر چکے ہیں جس سے ہم پانچ فیصد افراد کو سگریٹ نوشی سے نجات دلا چکے ہیں جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔اے بی ایل ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈونلڈ، ڈینیززونہ – یاسمین طور – راشد محمود – حلیمہُ – تحسین و دیگر پیشہ ور افراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اے بی ایل ہیلتھ کا مقصد لوگوں کو ڈاکٹروں اور ہسپتالوں سے دور رکھنا ہے اسکے لیے انہیں صحت مند رہنے کے لیے اس طرح کی معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اسکے لیے ہم برطانیہ بھر میں کمیونٹی کے مختلف گروہوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اولڈہم میں ہماری شراکت داری سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں