



پامیلا ملک ( صابرہ ناہید ) گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں جبکہ ان کے شوہر محمد شیر اذان دو ہفتے پہلے مانچسٹر پہنچے ۔ خوشی کے اس موقع پر مانچسٹر کی مشہور کاروباری اور سماجی شخصیت محمد اویس اور فری اویس نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مانچسٹر کی مشہور سماجی ، سیاسی ، ادبی ، کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ سماء بری کی گلوکار ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ اور اس خوشی کے موقع پر خوبصورت گانے گائے گئے ۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے اپنے خوبصورت انداز میں دلہا اور دلہن کا استقبال اور مبارکباد پیش کی ۔ شرکاء نے پامیلا ملک کی خدمات کا سراہا اور محمد شیر خان کا پر تپاک استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں مسٹر و مسز ڈاکٹر لیاقت ملک ، مسٹر و مسز مقبول ملک ، مسٹر و مسز ھمایوں پیرزادہ ،مسٹر و مسز صبیح سیما شیخ ۔ مشعل عقیل، صابرہ ناہید ، سمیرا اشرف، سمیر ا ، رانا خالد ، عمران خلیل ، مسٹر ومسٹر ظہیر لکھیرا ، اقبال بالم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بری کی گلوکار برادری نے اپنی خوبصورت آواز میں گانے گا کر تقریب کو مزید رنگین بنا دیا ۔ میزبان فیملی کی طرف سے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور آخر میں پامیلا ملک اور اذان نے کیک کاٹا اور اس موقع پر پامیلا ملک اور اذان نے میزبان محمد اویس فیملی اور مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
